ممبئی:13جون( ایجنسیز)بالی ووڈ کے مشہور اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا گزشتہ کچھ دنوں سے سرخیوں میں ہیں۔ پہلے وہ اپنے بیلی بٹن اور ٹیٹو کی وجہ سے خبروں میں تھیں اور اب وہ اپنے ریلیشن شپ اسٹیٹس کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ دراصل ایرا نے کنفرم کردیا ہے کہ وہ میوزیشین مشال کرپلانی کو ڈیٹ کررہی ہیں۔ ان دونوں کے ریلیشن شپ کو لے کر کافی وقت سے قیاس آرائی کی جارہی تھی ، لیکن اب واضح ہوگیا ہے کہ سبھی قیاس آرائیاں سچ تھیں اور وہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔ایرا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ وہ مشال کو ڈیٹ کررہی ہیں۔ انسٹا گرام پر ایک فین نے ایرا سے پوچھا کہ کیا وہ ریلیشن شپ میں ہیں ؟ اس سوال کے جواب میں ایرا نے ایک تصویر شیئر کی۔ اس تصویر میں ایرا اپنے بوائے فرینڈ مشال کے گلے لگتی نظر آرہی ہیں۔ ایرا نے اپنی اس اسٹوری میں مشال کو بھی ٹیگ کیا تھا۔بتادیں کہ ایرا اکثر سوشل میڈیا پر تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ ایرا نے ویلن ٹائن ڈے کے موقع پر مشال کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔ اس کے علاوہ ایرا کی سالگرہ پر مشال نے بھی انہیں وش کرتے ہوئے ایک پوسٹ کی تھی۔