عالمی کپ LIVE: ہندوستان کا ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ
عالمی کپ میں افغانستان کے خلاف میچ کے دوران ہندوستان نے ٹاس جیت لیا ہے اور کپتان وراٹ کوہلی نے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس میچ کے لئے ٹیم انڈیا میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ چوٹل تیز گیندباز بھونیشور کمار کے مقام پر محمد شامی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ادھر افغانستان نے نور علی زادران اور دولت زادرات کے مقام پر حضرت اللہ زازئی اور آفتاب عالم کو موقع دیا ہے۔ یہ ہندوستان کا پانچواں میچ ہے اور وہ سات پوائنٹ کے ساتھ 10 ٹیموں کی فہرست میں چوتھے مقام پر ہے۔ ہندوستان نے تین میچ جیتے ہیں جبکہ اس کا ایک میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا۔
دوسری طرف، افغان ٹیم کا یہ چھٹا میچ ہے۔ اسے اب تک کھیلے گئے تمام پانچ میچوں میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ سیمی فائل کی ریس سے باہر ہو چکی ہے۔
ٹیمیں اس طرح ہیں
ہندوستان: وراٹ کوہلی (کپتان)، روہت شرما، لوکیش راہل، کیدار جادھو، وجے شنکر، مہندر سنگھ دھونی (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، یجویندر چہل، کلدیپ یادو، جسپریت بمرا اور محمد شامی۔
افغانستان: رحمت شاہ، حضرت اللہ زازئی، نجیب اللہ زادران، ہشمت اللہ شاہدی، اصغر افغان، محمد نبی، اکرام علی (وکٹ کیپر)، گلبدین نائب (کپتان)، راشد خان، مجیب الرحمان، آفتاب عالم۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
