عالمی کپ: سری لنکا کے دونوں سلامی بلے باز 3 کے اسکور پر آؤٹ
سری لنکا کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ
لیڈز: سری لنکا کرکٹ ٹیم نے آج ہیڈنگلے کے میدان پر میزبان انگلینڈ کے ساتھ جاری آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے مقابلہ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم آٹھ پوائنٹس کے ساتھ 10 ٹیموں کی فہرست میں تیسرے مقام پر ہے جبکہ سری لنکا چار پوائنٹس کے ساتھ چھٹے مقام پر ہے۔ انگلینڈ نے اس میچ کے لئے کوئی تبدیلی نہیں کی ہے جبکہ سری لنکائی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
ٹیمیں اس طرح ہیں
سری لنکا: دیمتھ کرونارتنے (کپتان)، کشل پریرا (وکٹ کیپر)، اویکا فرنانڈو، کشل مینڈس، اینجلو میتھیوز، جیون مینڈس، دھننجے ڈی سلوا، اسورو ادانا، تھسارا پریرا، نوان پردیپ اور لستھ ملنگا۔
انگلینڈ: جیسن رائے، جانی بیئریسٹو، جوئے روٹ، ایون مارگن (کپتان)، بین اسٹوکس، جوس بٹلر (وکٹ کیپر)، کرس ووکس، عادل راشد، لیام پلنکیٹ، جوفرا آرچر اور مارک ووڈ۔
سری لنکا دنیا کی نمبر ایک ٹیم انگلینڈ کے مد مقابل
سری لنکا آج دنیا کی نمبر ایک ٹیم انگلینڈ کے مد مقابل ہے۔ انگلینڈ کے پانچ میچوں میں چار جیت اور ایک ہار کے ساتھ آٹھ پوائنٹس ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ سری لنکا کی ٹیم پانچ میچوں میں ایک جیت، دو ہار اور دو منسوخ نتیجوں کے ساتھ فی الحال چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ سری لنکا کے کھاتے میں چار پوائنٹس ہیں۔ انگلینڈ کو واحد شکست پاکستان کے ہاتھوں ملی ہے، وہیں سری لنکا نے اپنی واحد فتح ٹورنامنٹ میں نچلے پائیدان پر چل رہی افغانستان کے خلاف حاصل کی تھی۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
