عالمی کپ LIVE: جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی بہتر شروعات، 10 اوور میں اسکور 58/0

جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی بہتر شروعات، 10 اوور میں اسکور 58/0

آئی سی سی عالمی کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ’کرو یا مرو‘ والے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستانی بلے بازوں کے بہتر شرعات کی ہے۔ امام الحق 30 رن بنا کر جبکہ فخرالزماں 27 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ پاکستان کے دونوں سلامی بلے باز شراکت داری کی نصف سنچری مکمل کر چکے ہیں۔

فی الحال 10 اوور کا کھیل مکمل ہو چکا ہے اور پاکستان کا اسکور بغیر کسی نقصان کے 58 رن ہے۔

عالمی کپ: جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پاکستان کا پہلے بلے بازی کا فیصلہ

لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے تاریخی لارڈز کے میدان پر جنوبی افریقہ کے خلاف جاری آئی سی سی عالمی کپ کے مقابلہ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی ٹیم میں حارث سہیل اور شاہین افریدی کو شامل کیا گیا ہے جبکہ حسن علی اس میچ میں نہیں کھیل رہے ہیں۔ ادھر جنوبی افریقہ نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

پاکستان کا یہ چھٹا میچ ہے جبکہ جنوبی افریقی ٹیم اپنا ساتواں میچ کھیل رہی ہے۔ پاکستان کو پانچ میچوں میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ایک میچ میں اس نے جیت حاصل کی ہے۔ 1992 کی عالمی چیمپین ٹیم کا ایم میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ تین پوائنٹس کے ساتھ پاکستانی ٹیم 10 ٹیموں کی فہرست میں نویں مقام پر ہے۔


جنوبی افریقہ کی حالت بھی کم و بیش پاکستان جیسی ہی ہے۔ اسے 7 میں سے 4 میچوں میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ایک میں اس نے جیت حاصل کی ہے۔ اس کے کھاتے میں تین پوائنٹس ہیں لیکن نیٹ رن ریٹ کے معاملہ میں وہ پاکستان سے آگے ہے اور پوائنٹس ٹیبل میں آٹھویں مقام پر موجود ہے۔


اس میچ کی ٹیمیں اس طرح ہیں

پاکستان: امام الحق، فخر الزماں، بابر اعظم، سرفراز احمد (وکٹ کیپر کپتان)، حارث سہیل، محمد حفیظ، عامد وسیم، شاداب خان، وہاب ریاض، محمد عامر اور شاہین آفریدی۔

جنوبی افریقہ: کوئنٹن ڈی کاک (وکٹ کیپر)، فاف ڈو پلیسی (کپتان)، ہاشم آملہ، ایڈن مارکرام، راسی وین ڈیر ڈوسین، دیوڈ ملر، کاگسو رباڈا، لنگی نگیدی، عمران طاہر، آندیلے فیلویوایو اور کرس مورس۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading