نیوزی لینڈ کا اسکور 10 اوور کے بعد 33 رن
آئی سی سی عالمی کپ کے فائنل مقابلہ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے محتاط شروعات کی ہے۔ پہلا پاور پلے (10 اوور) ختم ہو گیا ہے اور نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 33 رن بنا لئے ہیں۔
سلامی بلے بازی ہینری نکولس 10 رن بنا کر جبکہ کپتان کین ولیمسن ایک رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ نیوزی لینڈ کو واحد کامیابی کرس ووکس نے گلائی ہے جنہوں نے سلامی بلے باز مارٹل گپٹل کو 19 کے اسکور پر آؤٹ کیا۔
انگلینڈ کو پہلی کامیابی، گپٹل 19 رن بنا کر آؤٹ
ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو اننگ کے ساتویں اوور میں مارٹن گپٹل کے طور پر پہلا جھٹکا لگا۔ انہیں کرس ووکس نے 19 کے نجی اسکور پر ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین واپس بھیجا۔
فی الحال نیوزی لینڈ کا اسکور 7 اوور کے بعد ایک وکٹ کے نقصان پر 29 رن ہے۔ سلامی بلے باز ہینری نکولس 8 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں جبکہ کپتان کین ولیمسن نئے کھلاڑی کے طور پر میدان میں پہنچے ہیں۔
عالمی کپ فائنل: نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ
لندن: نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے تاریخی لارڈز کے میدان پر آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے فائنل میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ اس میچ کے لئے دونوں ہی ٹیموں نے کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ بارش کے بعد میدان گیلا ہونے کی وجہ سے ٹاس میں 15 منٹ کی تاخیر ہوئی۔
فائنل میں مد مقابل دونوں ہی ٹیموں نے ابھی تک ایک بھی بار عالمی کپ کا خطاب اپنے نام نہیں کیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم 27 سال بعد فائنل میں پہنچی ہے جبکہ نیوزی لینڈ لگاتار دوسری مرتبہ فائنل میں کھیل رہی ہے۔
گذشتہ عالمی کپ میں نیوزی لینڈ کو آسٹریلیا کے خلاف ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ میزبان ٹیم نے اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں اپنے روایتی حریف آسٹریلیا کو مات دی تھی جبکہ نیوزی لینڈ نے ایک سنسنی خیز مقابلہ میں ہندوستان کو ہرایا تھا۔
ٹیمیں اس طرح ہیں
انگلینڈ: ایون مورگن (کپتان)، جیسن رائے، جانی بیئریسٹو، جوس بٹلر (وکٹ کیپر)، جوئے روٹ، بین اسٹوکس، کرس ووکس، لیام پلنکیٹ، جوفرا آرچر، عادل راشد، مارک ووڈ۔
نیوزی لینڈ: مارٹن گپٹل، ہینری نکولس، کین ولیمسن (کپتان)، روس ٹیلر، ٹام لیتھم (وکٹ کیپر)، جمی نیشم، کولس ڈی گرینڈ ہوم، مشیل سینٹنر، لاکی فرگیوسن، میٹ ہینری، ٹرینٹ بولٹ۔
We had a spot of rain in the morning, but the skies have cleared up now ?️
Here's hoping we don't need these for the rest of the day! #CWC19 pic.twitter.com/A1QmNt0OCA
— Cricket World Cup (@cricketworldcup) July 14, 2019
Our match officials for today ? #WeAreEngland | #CWC19 | #BackTheBlackCaps pic.twitter.com/TZCi8O1kMZ
— ICC (@ICC) July 14, 2019
A bunch of superstars on both sides. Who do you think will emerge as today's top performer? ? #BackTheBlackCaps | #WeAreEngland pic.twitter.com/WwHtV2Fdou
— ICC (@ICC) July 14, 2019
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
