عاشق جوڑے نے ایک دوسرے کو گولی مارکر موت کوگلے لگایا

باڑمیر،13جون.راجستھان کے باڑمیر ضلع میں چوہٹن تھانہ علاقہ کے لیلسر گاؤں میں آج ایک عاشق جوڑے نے ایک دوسرے کو گولی مارکر موت کو گلے لگالیا۔اس سنسنی خیز واردات سے ہنگامہ مچ گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔پولیس ذرائع کے مطابق عاشق جوڑے نے دیسی کٹے سے ایک دوسرے کو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔شنکر جاٹ (21)اور پنو سوتھار(18)کے مابین کافی عرصہ سے معاشقہ چل رہاتھا لیکن وہ شادی نہیں کرپارہے تھے ۔بالآخر انھوں نے خود کشی کرنے کا فیصلہ کیا۔اطلاع ملنے پر چوہٹن پولیس موقع پر پہنچی اور لاشیں قبضہ میں کرلی ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading