انقرہ (این این آئی)ترکی کے ساحلی علاقے میں طاقتور لہر نے بحری جہاز کو دو حصوں میں تقسیم کردیا، بپھرے ہوئے سمندر میں جہاز ٹوٹنے کا منظر کیمرے میں محفوظ ہوگیا۔16 جنوری کو ہونے والے حادثے میں یوکرینی عملے کے تین افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے.
جبکہ باقی کو بچا لیا گیا تھا۔ترکی کے صوبہ بارتن میں بحر اسودمیں رواں ماہ کے اوائل میں پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو جہاز پر لگے کیمروں میں فلمبند ہوگئی تھی، جسے ترک میری ٹائم اتھارٹی نے جاری کردیا۔واقعے میں یوکرین کی ملکیت بحری جہاز آروین پر موجود 3 سیلرز ہلاک ہوگئے تھے۔جبکہ ریسکیور آپریشن کے دوران عملے کے دیگر افراد کو بچالیا گیا تھا۔