صوفی منصور الحسن شاہ کا عرس انتہائى جوش وجذبہ کے ساتھ منایا گی ا ملک بھر سے آئے ہزاروں عقیدت مندوں نے کی شرکت، ذکرو اذکار کی مجال س کا اہتمام

صوفی منصور الحسن شاہ کا عرس انتہائى جوش وجذبہ کے ساتھ منایا گیا ملک بھر سے آئے ہزاروں عقیدت مندوں نے کی شرکت، ذکرو اذکار کی مجالس کا اہتمام

ممبئی (آفتاب شیخ)

عروس البلاد ممبئی، بھانڈوپ کے کھنڈی پاڑا علاقے میں واقع درگاہ قطب الاولیاء حضرت خواجہ صوفی منصور الحسن شاہ ابوالعلائی جہانگیری کا امسال تیسواں سالانہ عرس منایا گیا اور جس کا آغاز بروز جمعرات مورخہ 8 مئی کو ہوچکا ہے اور عرس کا اختتام بروز پیر , 12 مئی کو ہوا عرس کی تقریبات کی بدولت کھنڈی پاڑہ درگاہ روڑ دن میں دلہن اور شب میں بقعۂ نور بن چکا تھا، شب و روز زائرین و عقیدت مندوں کی بڑی تعداد عرس کی تقریبات میں شرکت کے لئے تشریف لا رہے تھی۔ ملک بھر کے مختلف علاقوں سے عقیدت مند، تن تنہا، بمع اہل و عیال و کثیر تعداد میں حاضری دینے پہنچ رہے تھے، خانقاہ محفل منصوری، کھنڈی پاڑہ پر بھی عرس کے سلسلے میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس دوران ہزاروں عقیدتمندوں نے تقریبات میں شرکت کرکے ذکر واذکار کی مجالس میں شرکت کی۔ منصور میاں نے اسلام ،امن وبھائی چارہ کا درس دے کر انسانیت کو اندھیرے سے نکال کر روشنی کی طرف لایا اور تصوف کا درس دیا ہے تصوف کا آئینہ خالق اور مخلوق کے تعلق کی بنیاد ہے یہ وہ راستہ ہے کہ انسان کا اسکے خالق سے رشتہ استوار کرتا ہے۔ رضاۓ الہی اور محبت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے حصول کا بہترین ذریعہ اولیاء کرام کی نسبت ہے۔ ان کے ذریعے دینی رہنمائی کا کام ساری زندگی ہوتا رہا اور 1996 میں آپ اس دار فانی سے عالم جاودانی کی جانب کوچ فرما گئے۔
خانقاہ محفل منصوری میں درود و ختمات و تلاوت قران شریف، ذکر و اذکار کی مجالس منعقد ہوئیں۔ خلیفہ منصور میاں حضرت صوفی عبدالنعیم عطاء شاہ صاحب قبلہ کی سرپرستی میں خانقاہ محفل منصوری پر عرس کے سلسلے میں قل شریف، ذکر واذکار، محفل سماع، تقسیم لنگر و دیگر تقریبات انجام پائی۔ قل شریف کے بعد نعیم میاں نے دعاء خیر فرمائی اس موقع پر ملک و ریاست میں امن وسلامتی کی بھی دعا کی گئی۔ اس موقع پر نعیم میاں کے فرزندان حافظ سلطان صلاح الدین خان، نورالدین خان و معین الدین خان بھی موجود تھے۔ مقامی رکن پارلمینٹ سنجے دینا پاٹل، رکن اسمبلی اشوک پاٹل، کارپوریٹر سریش کوپرکر اور کئی سیاسی و سماجی شخصیات نے خانقاہ محفل منصوری پر حاضری دیکر اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading