صرف 45 دن میں بیوی نے شوہر کا گیم کردیا! عاشق کے ساتھ مل کر قتل کی سازش انجام دی

اورنگ آباد (بہار)،:بہار کے اورنگ آباد میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں شادی کے محض 45 دن بعد ہی ایک خاتون نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کے قتل کی سازش کی اور اسے انجام بھی دیا۔ اس ہولناک واردات نے میگھالیہ کے مشہور راجہ رگھوونشی قتل کیس کی یاد تازہ کر دی، جس میں سونم رگھوونشی نے شادی کے کچھ ہی دن بعد اپنے شوہر کو قتل کروا دیا تھا۔بہار کے اورنگ آباد پولیس نے اس قتل کی گتھی سلجھا کر مقتول پرینشو عرف چھوٹو کی بیوی گنجا سنگھ سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

عاشق کے عشق میں اندھی ہو کر قتل کی سازش
یہ واردات 24 جون کی رات نوی نگر تھانہ حدود کے لمبوکھاپ مور کے قریب پیش آئی، جہاں پرینشو کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ اورنگ آباد کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) امبریش راہل نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ اس قتل کی ماسٹر مائنڈ خود مقتول کی بیوی گنجا سنگھ تھی، جس کے اپنے دیور جیون سنگھ سے ناجائز تعلقات تھے۔ شادی کے بعد پرینشو ان کے تعلقات میں رکاوٹ بن رہا تھا، اسی لیے گنجا اور جیون نے مل کر شوہر کے قتل کی منصوبہ بندی کی اور کرائے کے قاتلوں کو سپاری دی۔

قتل کے وقت مکمل منصوبہ بندی
ایس پی نے بتایا کہ 24 جون کی رات جب پرینشو اپنی موٹرسائیکل پر گاؤں باروان واپس جا رہا تھا، تو گھات لگا کر حملہ کیا گیا اور اسے گولی مار دی گئی۔ واردات کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی۔ ایس آئی ٹی نے کال ڈیٹیل ریکارڈ، سی سی ٹی وی فوٹیج اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر گنجا سنگھ، جے شنکر اور مکیش شرما کو گرفتار کر لیا۔ تفتیش کے دوران گنجا نے قتل کی سازش میں اپنے کردار کو قبول کر لیا۔

پولیس نے بتایا کہ گنجا اور جیون سنگھ کے درمیان مسلسل رابطہ تھا اور جیون سنگھ نے ہی کرائے کے قاتلوں سے بات کر کے قتل کی سازش کو عملی جامہ پہنایا۔ پولیس نے جیون سنگھ کو بھی حراست میں لے لیا ہے جبکہ دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل
اورنگ آباد کے ایس پی امبریش راہل نے کہا: "یہ ایک منظم اور سوچی سمجھی سازش تھی۔ ہم جلد ہی دیگر مفرور ملزمان کو بھی گرفتار کریں گے۔” اس واردات کے بعد شہر میں ایسے ہی دیگر واقعات پر بھی سوال اٹھنے لگے ہیں، جہاں بیویوں نے اپنے عاشقوں کے ساتھ مل کر شوہروں کا قتل کرایا ہے۔ حال ہی میں ایک اور معاملے میں پوجا نامی خاتون نے اپنے محبوب کملیش یادو کے ساتھ مل کر اپنے شوہر بکو کو پتھر سے کچل کر ہلاک کر دیا تھا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading