صرافہ بازار میں بڑا الٹ پھیر، سونے کی قیمت میں اچانک تبدیلی… 10 گرام کا نیا ریٹ کیا ہے؟

نئی دہلی: چند دن قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام سے ایک سال تک سونا نہ خریدنے کی اپیل کی تھی، تاہم اس وقت ملک بھر میں شادیوں کا سیزن جاری ہے اور کئی اہم شادیوں کی تاریخیں مقرر ہیں۔ ایسے میں سونے اور چاندی کی خریداری میں اضافہ ہونا فطری ہے۔

دریں اثنا، ملک میں سونے کی قیمتوں میں ہو رہی مسلسل بڑھوتری کو فی الحال بریک لگ گیا ہے۔ ہفتہ، 16 مئی کی صبح سونے اور چاندی کے داموں میں کمی درج کی گئی۔ دارالحکومت نئی دہلی میں 24 قیراط سونے کی قیمت فی 10 گرام کم ہو کر 1,58,050 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اس سے ایک دن قبل دہلی کے سررافہ بازار میں 99.9 فیصد خالص سونا 3,200 روپے یعنی تقریباً 1.93 فیصد سستا ہو کر فی 10 گرام 1,62,000 روپے پر آ گیا تھا۔ ماہرین کے مطابق امریکی ڈالر کی مضبوطی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر منافع وصولی (پرافٹ بکنگ) کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔

بین الاقوامی بازار میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت 4,548.46 ڈالر فی اونس درج کی گئی ہے۔

مختلف شہروں میں سونے کے تازہ دام:

نئی دہلی:

24 قیراط: 1,58,050 روپے فی 10 گرام

22 قیراط: 1,44,890 روپے فی 10 گرام

ممبئی اور کولکاتا:

24 قیراط: 1,57,900 روپے

22 قیراط: 1,44,740 روپے

چنئی:

24 قیراط: 1,61,070 روپے

22 قیراط: 1,47,640 روپے

پونے اور بنگلور:

24 قیراط: 1,57,900 روپے

22 قیراط: 1,44,740 روپے

ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں عالمی حالات اور کرنسی کی صورتحال کے مطابق سونے کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل سکتا ہے، تاہم فی الحال قیمتوں میں کمی سے خریداروں کو کچھ راحت ضرور ملی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading