صحافی یوسف رانا کو ممبئی کے ایڈیشنل پولیس کمشنر دلیپ ساونت کے ہاتھوں ایوارڈ

ممبئی ( نامہ نگار)عروس البلاد ممبئی کے مشہور صحافی ،صاحبِ دیوان شاعر اور مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچ رہے یوسف رانا کو امسال ممبئی کے ایڈیشنل پولیس کمشنر دلیپ ساونت (ساوتھ ریجن)کے ہاتھوں ایوارڈ تفویض کیا گیا۔

آل انڈیا خلافت کمیٹی کے زیرِ اہتمام عید میلاد کے جلوس کے موقع پر ممبئی کے محمد علی روڈ پر بنائے گئے مشہور سماجی خدمتگار اقبال میمن آفیسر کے تنظیم ایکتا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ ’تقریب ایوارڈ‘ میں دیا گیا۔ اس موقع پر یوسف رانا کی ادبی و صحافتی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے ورلڈ میمن فیڈریشن کے صدر اقبال میمن آفیسر نے کہا کہ سماج میں صحافی حضرات حکومت اور عوام کے درمیان ایک اہم پل کا کام کرتے ہیں۔

ان کی بہت بڑی ذمہ داری ہوتی ہے کہ سماج کا اوریجینل آئینہ لوگوں کے سامنے لا کر اپنی صحافتی ایمانداری کا ثبوت پیش کریں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر نکلنے والے جلوس کے موقع پر تمام صحافیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ آپ لوگ بڑی ہی ایمانداری سے صحافت کا حق ادا کر رہے ہیں۔جلوس عید میلادجلوس کے قائد درگاہ اجمیر شریف کے گدی نشین حضرت سید واحد حسین چشتی کے علاوہ دیگرمہمانوں میں گاندھی جی کے پر پوتے تشار گاندھی ،بانی رضا اکیڈمی الحاج سعید نوری،ورلڈ میمن فیڈریشن کے اقبال میمن آفیسر، رکن اسمبلی امین پٹیل، آل انڈیا خلافت کمیٹی کے چیئرمین و روزنامہ ہندوستان کے مدیراعلی سرفراز آرزو،نظام الدین راعین،جاوید جنیجا،اردو کارواں کے فرید خان، مولانا خلیل الرحمان نوری کے علاوہ ممبئی کے سیاسی مذہبی اور سماجی حلقوں سے نمائندہ شخصیات شریک تھیں۔

واضح رہے کہ یوسف رانا روزنامہ اردو ٹائمز کیلئے منترالیہ سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔ اردو، مراٹھی، ہندی، انگریزی، گجراتی صحافیوں کو ساتھ لے کر پترکار وکاس فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے ساتھ اردو صحافت کی ترقی و ترویج کیلئے ہمہ وقت مصروف رہتے ہیں۔یوسف رانا کو ایوارڈ ملنے کی خوشی میں سمیع اللہ خان(مڈ ڈے)، وسیم حیدر( سہارا ٹی

وی)،مشیر انصاری(اردوآنگن)، ڈاکٹر علاو الدین( عوامی رائے)، عارف انصاری(ویکلی سنسنی)،صحافی سعدیہ مرچنٹ،شاہدہ دربار، نعیم شیخ( سیاسی تقدیر)، شفیق شیخ(سیاسی تقدیر)، شکیل شیخ(امردیپ)،فاروق سید(گل بوٹے)، مختار قریشی سر، عبدالحلیم صدیقی ، سعید احمد خان، شارق خان، اعجاز انصاری یو این آئی، فاروق انصاری، مزمل قور ،امتیاز شیخ، عبدالحئ انصاری، مختار عدیل وغیرہ نے مبارک باد پیش کی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading