محبان مجلس سے ائیرپورٹ پہنچنے فیرو ز لالہ کی اپیل
ناندیڑ:16جنوری(ورق تازہ نیوز)ونچت بہوجن اگھاڑی کی جانب سے کل بروز جمعرات 17جنوری کو عظیم الشان تاریخی جلسہ عام کاانعقاد کیاگیاہے جس میں ونچت اگھاڑی کے قائدین بیرسٹراسد الدین اویسی(صدر مجلس اتحاد المسلمین )‘ پرکاش امبیڈکر( صدربھاریپ بہوجن مہاسنگھ) کے علاوہ دیگر قائدین شرکت کررہے ہیں۔ ایم آئی ایم ناندیڑضلع صدرجناب فیروز لالہ نے آج ہمارے نمائندے کوبتایا کہ جلسہ عام میںشرکت کیلئے جناب اسد الدین اویسی صاحب کل بروز جمعرات کو حیدر آباد سے بذریعہ طیارہ ناندیڑ آرہے ہیں۔وہ ناندیڑائیرپورٹ پر صبح دس بجے پہنچ جائیںگے جہاں سے ریسٹ ہاو¿س جائیںگے۔ اسلئے محبان مجلس سے ہزاروں کی تعداد میں نقیب ملت کاوالہانہ استقبال کرنے کیلئے ائیرپورٹ پر حاضر رہنے کی اپیل کی ہے۔ اسکے علاوہ دوپہر ایک بجے نیو مونڈھا میدان پر منعقدہ عظیم الشان جلسہ کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔آج فیروز لالہ اور مجلس کے دیگر عہدیداران نے پھر ایکبار تیاریوں کا مونڈھا میدان جاکر جائزہ لیا۔ فیروزلالہ نے کہا کہ یہ جلسہ ناندیڑ کی تاریخ کا یادگار جلسہ رہے گا جس میں دلت اورمسلم سماج کے لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔انھوں نے محبان مجلس و ناندیڑ کے مسلمانوں و دلتوں سے لاکھوں کی تعداد میںشرکت کی اپیل کی ہے۔