شیلادیکشت کے انتقال سے ایک دوراندیش اورکھری قیادت ہم سے جدا ہوگئی: اشوک چوہان

ممبئی: سینئرلیڈر ودہلی کی سابق وزیراعلیٰ شیلادیکشت کے انتقال سے ایک دوراندیش اورکھری قیادت ہم سے جدا ہوگئی ۔ یہ باتیں ریاست کے سابق وزیراعلیٰ اشوک چوہان نے کہی ہیں ۔ وہ شیلادیکشت کے سانحہَ ارتحال پر تعزیت کا اظہار کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شیلادیکشت نے اپنے 15سالہ مدت کار کے دوران دہلی کا چہرہ مہرہ تبدیل کردیا تھا ۔ انہوں نے بڑے پیمانے پر شہری وعوامی بنیادی سہولیات فراہم کرکے دہلی کا مکمل طور پر کایا پلٹ کردیا تھا ۔ وہ نظریات کے تئیں نہایت وفادار وسنجیدہ لیڈر تھیں ۔ خواتین کے ساتھ نا انصافی کے خلاف انہوں نے سخت جدوجہد کی ۔ پارٹی کو ان کے تجربات کی ضرورت تھی کہ اچانک وہ ہم سے جدا ہوگئیں

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading