شہر و اطراف کی خبریں -1- ہجومی تشدد کی مذمت … ریالی- 24 گھنٹوں کے — تلاٹھی بھرتی‘

ہجومی تشدد کی مذمت میں کنوٹ میں ایم آئی ایم ۔ونچت اگھاڑی کی ریالی

کنوٹ:29جون ۔(اکرم چوہان ) جھارکھنڈ ریاست میں گزشتہ دنوں ایک مسلم نوجوان کو ہجومی تشدد کا نشانہ بناکر قتل کرنے کی واردات کی مذمت اورفرقہ پرست خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کیلئے کنوٹ شہر میں مجلس اتحاد المسلمین و ونچت بہوجن اگھاڑی کی جانب سے زبردست مذمتی ریالی نکالی گئی ۔شہر کے شیواجی چوک تا سب ڈویژنل آفس تک نکالی گئی ریالی میں سینکڑوں کی تعداد میں دونوں پارٹیوں کے کارکنان موجود تھے ۔دفترپہنچنے کے بعدتحصیلدار کو مطالباتی میمورنڈم پیش کیاگیا جس میں حکومت سے مطالبہ کیاگیا کہ تبریز انصاری کے قاتلوںکو فی الفور گرفتار کرکے انکے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔

ناندیڑ:24 گھنٹوں کے دوران 13.47 ملی میٹر بارش ریکارڈ

ناندیڑ:29جون ۔(ورق تازہ نیوز)طویل انتظار کے بعد ناندیڑضلع میں کل سے اطمینان بخش بارش شروع ہوگئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ضلع میں ابھی دو دن تک بارش ہوتی رہے گی ۔ آج صبح آٹھ بجے تک گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اوسطا13.47 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔ اس طرح دن بھر میں کُل 215.46 ملی میٹر بارش ہوئی ۔ ضلع میںا ب تک اوسطا 58.98 ملی میٹر بارش درج ہوئی ۔ جبکہ ضلع میںجاریہ موسم میں اب تک 6.24 فیصد بارش ہوگئی ہے ۔ ضلع میں 29جون کو صبح آٹھ بجے تک گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہوئی بارش ملی میٹر میں تعلقہ واری اس طرح ہے ۔قوسین میں کُل بارش درج ہے ۔ ناندیڑ:13.38 (74.18)۔مدکھیڑ 21.33 (95.33), ‘اردھاپور5.00 (68.00)‘بھوکر 14.25 (74.75),‘عمری 13.33 (89.46)‘ قندہار 24.83 (40.66),’لوہا 17.67 (51.26)‘ کنوٹ10.14 (53.67), ‘ ماہور – 2.75 (61.28),‘ حدگاوں 5.71 (44.27‘ حمایت نگر 4.67 (49.35),‘ دیگلور 1.50 (10.66), ‘بلولی 20.40 (49.00)‘ دھرم آباد – 26.33 (63.33)‘ نائیگاوں 31.60 (72.00), ‘ مکھیڑ 2.57 (46.43). ۔

تلاٹھی بھرتی‘امیدواروں سے اپیل

ناندیڑ:29جون ۔(ورق تازہ نیوز)تلاٹھی زمرہ ”سی“’ بھرتی کے ضمن میں مہا پریکشا پورٹل و ہال ٹکٹ پر درج ہدایات پر امیدوار سختی سے عمل آوری کریں او ر مزید معلومات ‘ شکایات کے اندراج کیلئے مہا پرےکشا ٹول فری نمبر 1800 3000 7766اور enquiry@mahapariksah.gov.in اس ای میل پر ربط قائم کریں۔ا س طرح کی اپیل ضلع انتظامیہ نے کی ہے ۔

ریاست کے تمام سرکاری محکموں کی مخلوعہ جائیدادوںن کو پُر کرنے کیلئے حکومت نے پالیسی طئے کی ہے اس پالیسی کے مدنظر مذکورہ بھرتی کا عمل مہاآئی ٹی( انفارمیشن ٹیکنالوجی) اس سرکاری محکمہ جات کی ای ۔امتحان پورٹل پر مکمل کرنا ہے جس کے مطابق محصول محکمہ کے زیر اختیار تلاٹھی زمرہ کی مخلوعہ جائیدادوں کو پُرکرنے کاعمل مہا آئی ۔ٹی کے ذریعہ پورا کیاجارہا ہے ۔ ریاست بھر میں کُل 122 امتحانی مراکزکاانتخاب کیاگیا جہاں پر امیدوار امتحان دیں گے۔ امیدواروں کو پین کارڈ‘ووٹرشناختی کارڈ ‘ پاسپورٹ ‘اصل تصویر کے ساتھ قومیانہ بینک کا بینک پاس بک ‘ڈرائیوئنگ لائسنس ‘آدھار کارڈان تمام ثبوت میںسے کوئی ایک ثبوت معہ تصویر(اصل شناختی کارڈ) ساتھ میں رکھنا لازمی ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading