شہر میں موٹرسائیکل چوروں کی دھوم‘مزیدچارگاڑیوں کاسرقہ

ناندیڑ:10جنوری(ورق تازہ نیوز)

ناندیڑ شہر میں موٹر سائیکل چوروں کی ٹولیاں بڑے پیمانے پر سرگرم ہوگئی ہیں ۔ ایک ہفتہ کے دوران گاڑی چوری کی تقریبا دس وارداتیں رونما ہوچکی ہیں ۔شہر کے تمام علاقوں میں یہ ٹولیاں سرگرم ہیں کیونکہ سبھی پولس اسٹیشنوں کی حدود کے علاقوں سے گاڑیاںچوری ہورہی ہیں۔

چوری کی چار تازہ وارداتیں پولس ریکارڈ میں درج ہوئی ہیں جو شیواجی نگر‘ ائیرپورٹ پولس ‘ اتوارہ حدود میں رونما ہوئی ہیں۔ شیواجی نگر پولس اسٹیشن کے بموجب 3جنوری کو شب آٹھ تا ساڑھے نو بجے کے درمیان نیو مونڈھا گیٹ نمبر 1 کے پاس سے ہیرو ہونڈا کمپنی کی بائیک چوری ہوئی ۔ فریادی شیام پینڈکر کے مطابق اُس نے اپنی ہیرو ہونڈاکمپنی کی موٹرسائیکل نمبر MH 26-AP- 6786 کو نیومونڈھا گیٹ نمبر 1 کے پاس کھڑا کیاتھا ۔دیڑھ گھنٹہ کے دوران موٹرسائیکل چوری ہوگئی جس کی قیمت 25 ہزار روپے ہے ۔ فریادی کی شکایت پر پولس نے دفعہ 379کامقدمہ درج کردیاہے ۔ معاون اے پی آیی ڈھوڑے مزید تفتیش کررہے ہیں۔ موٹرسائیکل چور ی کی دوسری واردات بھی شیواجی نگر حدود کے سندھی کالونی میں رونما ہوئی ۔ 6جنوری کودوپہر ایک تا پانچ بجے تک فریادی اُرین جادھو نے اپنی ہیرو ہونڈا کمپنی کی موٹرسائیکل نمبر MH 26-Z- 7263 کو سندھی کالونی میں کھڑا کیاتھا ۔ اس دوران نامعلوم فرد نے موٹرسا ئیکل چوری کرلی ۔فریادی کے مطابق بائیک کی قیمت25ہزار روپے ہے۔شیواجی نگر پولس نے نامعلوم چور کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

ائیرپورٹ پولس حدود:

گزشتہ دنوں نمسکار چوک میں دھابہ کے سامنے سے رات کے وقت موٹرسائیکل چوری ہوگئی ۔ فریادی راج کمارناگوراو¿ کے مطابق 4جنوری کو شب ساڑھے دس بجے نمسکا رچوک میں کندوری دھابہ کے پاس بائے پاس روڈ پر فریادی نےنی ایکٹیوا اسکوٹی نمبر MH 26- BL- 094 کھڑی کی تھی ۔نامعلوم فر د نے موقع کافائدہ اٹھایااور اسکوٹی چوری کرلی ۔ائیرپورٹ پولس اسٹیشن سے فریادی نے ربط قائم کرکے چوری کی شکایت درج کروائی ہے ۔

اتوارہ پولس حدود:

ہولی علاقہ سے بھی موٹر سائیکل چوری ہوئی ۔ کرشنا کلکرنی نے پولس اسٹیشن میںشکایت درج کروائی کہ 8جنوری کو شب گیارہ بجے ہولی میں مکان کے سامنے موٹرسائیکل نمبر MH 26- BM-8473کھڑی کی تھی۔اسی شب چوروں نے ہیرو ہونڈاکمپنی کی یہ گاڑی چور ی کرلی ۔ گاڑی کی قیمت 48ہزا ر روپے بتائی جارہی ہے ۔پولس نے فریادی کی شکایت پر نامعلوم چور کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading