پٹنہ: بہار میں طلاق کی عرضی کا ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک بیوی نے اپنے شوہر کی گندی عادتوں سے تنگ آکر طلاق کی عرضی لگائی ہے۔ بیوی کا الزام ہے کہ اس کا شوہر نہ تو نہاتا ہے اور نہ ہی روزانہ برش کرتا ہے۔ دراصل جمعرات کو پٹنہ میں واقع خاتون کمیشن میں ایسا ہی عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے۔
متاثری بیوی کے مطابق اس کے شوہر کے برش نہیں کرنے کی وجہ سے اس کے منھ سے بدبو آتی تھی ساتھ ہی وہ روزانہ نہانے کی بجائے 10۔10 دنوں کے بعد نہاتا تھا۔ شوہر کی گندی عادتوں سے عاجز اس کی بیوی نے خاتون کمیشن میں طلاق کی عرضی ڈال دی اور ایسے شوہر سے چھٹکارا چاہتی ہے۔
متاثرہ بیوی کا نام سونی دیوی ہے جو ویشالی ضلع کے دیسری میں واقع نیا گاؤں کی رہنے والی ہیں۔ اس کی شادی 2017 میں ویشالی ضلع کے رہنے والے منیش رام کے ساتھ گھر والوں کی پسند سے ہوئی تھی۔
سونی دیوی کے مطابق اس کے شوہر منیش رام کو اچھے سے بولنے تک نہیں آتا ہے اور وہ گاؤں کی ہی زبان میں بات کرتا ہے۔ سونی دیوی کا کہنا ہے کہ سال گزر گئے اب تک دونوں کے درمیان شوہر۔بیوی والا رشتہ نہیں ہے جس کی وجی سے وہ اب اس رشتے سے چھٹکارا چاہتی ہے۔