بھنڈ، 12 اکتوبر ( یواین آئی) مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ کے نياگاؤں تھانہ علاقہ میں ایک خاتون نے اپنے گھر میں پھانسی کے پھندے پر جھول کر خود کشی کر لی
۔ضلع کے نیا گاؤں تھانہ انچارج سریش شرما نے بتایا کہ رُرائی گاؤں کی رہنے والی سمن راجاوت نے گزشتہ روز اپنے ہی گھر میں پھانسی کے پھندے پر جھول كر خود کشی کر لی ۔ بتایا جا رہا ہے کہ سمن کی شادی 2006 میں ہوئی تھی ۔ وہ گزشتہ کچھ دنوں سے اپنے شوہر مراری سے خود کی نسبندی کا آپریشن کرانے کی بات کہہ رہی تھی ۔ مراری نے کہا کہ باجرا کٹنے کے بعد وہ آپریشن کرا دیں گے ۔ مرارای کھیت میں چلا گیا ۔ سمن نے پھانسی لگا کر خود کشی کر لی ۔پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے ۔