
ہریانہ: اترپردیش کے ہاتھرس کے بعد اب ہریانہ کے گروگرام میں ایک لڑکی کے ساتھ حیوانیت کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ اجتماعی آبروریزی کے بعد لڑکی کے ساتھ مار پیٹ کی گئی ۔ اس معاملہ میں چار لڑکوں پر 32 سالہ لڑکی اجتماعی آبروریزی کرنے کا الزم ہے ۔ مار پیٹ کی وجہ سے متاثرہ کے سر میں سنگین چوٹیں آئی ہیں ، جس کے بعد پہلے اس کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا اور اس کے بعد پھر دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں منتقل کردیا گیا ۔
صفدر جنگ کے بعد واپس لڑکی کو گروگرام کے میدانتا میں داخل کروایا گیا ہے ۔
گروگرام پولیس نے واردات میں شامل چاروں ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ملزمین کا نام پنکج ، پون ، رنجن اور گووند بتایا جارہا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ ملزم نوجوان سویگی اور زومیٹو میں ڈیلیوری بوائے کا کام کرتے ہیں ۔ شہر کے پاش علاقہ ڈی ایل ایف فیز 2 میں یہ واقعہ پیش آیا ہے ۔
دراصل گروگرام کے ڈی ایل ایف فیز 2 کے ایک پی جی میں ایک ملزم پہلے سے ہی رہتا تھا ، جہاں اس لڑکی کو لایا گیا اور اس کے بعد اس کے تین دوست وہاں پہنچے اور لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کی ۔ لڑکی نے جب اس کی مخالفت کی تو اس کے ساتھ مار پیٹ کی گئی ، جس کی وجہ سے لڑکی کے سر میں سنگین چوٹیں آئی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق ، متاثرہ لڑکی کو پون نے مبینہ طور پر سکندر پور میٹرو اسٹیشن سے صبح دوپہر ساڑھے ایک بجے کے دوران دو مردوں کے ساتھ paid sex کے لئے بک کیا تھا۔ وہ اسے ڈی ایل ایف فیز 2 میں پراپرٹی ڈیلر کے دفتر گیا جہاں وہ کام کرتا تھا۔ دیگر تین ملزمان پہلے ہی وہاں انتظار کر رہے تھے اور انہوں نے اس سے ان سب کے ساتھ جنسی تعلقات رکھنے کو کہا۔ اس نے انکار کردیا اور فرار ہونے کی کوشش کی۔ اس کے بعد ان افراد نے اس کے ساتھ بے دردی سے پیٹا اور اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔ اس کے سر کو دیوار سے ٹکرایا گیا ، جس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
متاثرہ لڑکی کو تقریبا ڈھائی بجے رات میں سرکاری اسپتال میں لایا گیا اور اس کے بعد دہلی کے صفدر جنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ، لیکن بعد میں گروگرام پولیس نے لڑکی کو پھر گروگرام کے میدانتا اسپتال میں بھرتی کروایا ، جہاں اس کا علاج چل رہا ہے ۔