کورونا بحران- کیجریوال حکومت کا فیصلہ ، دہلی میں 31 اکتوبر تک سکول بند رہیں گے

کورونا کی تباہی ابھی رکی نہیں ہے ۔ ملک میں کوروناانفیکشن کی تعداد 65.49 لاکھ ہوگئی ہے۔ دارالحکومت دہلی میں کورونا مریضوں کی تعداد 25234 ہوگئی ہے۔

اسی کے ساتھ ہی ، کورونا کی تباہی کو دیکھتے ہوئے کر کیجریوال حکومت نے دہلی میں 31 اکتوبر تک سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے اتوار کے روز اس کا اعلان کیا۔ در حقیقت ، مرکزی حکومت نے 15 اکتوبر کے بعد تمام ریاستوں کو سکول کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔


مرکز کی ہدایت نامے کے بعد قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں دہلی کے سکول بھی کھل سکتے ہیں۔ تاہم ، کیجریوال حکومت نے 18 ستمبر کو جاری کردہ ایک آرڈر میں 5 اکتوبر تکسکول بند رکھنے کو کہا تھا۔ اب یہ پابندی 31 اکتوبر تک بڑھا دی گئی ہے۔ سسودیا نے کہا کہ دہلی میں سکول بند رکھنے کا فیصلہ جاری رہے گا۔ دہلی حکومت نے 31 اکتوبر تک تمام سکولوں کو بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

آرڈر جلد جاری کیا جائے گا ۔بتادیں کہ حالیہ سروے میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ والدین کورونا کے خطرے کی وجہ سے ابھی بچوں کو سکول نہیں بھیجنا چاہتے ہیں۔

سروے میں شامل 71 فیصد والدین نے کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سکول نہیں بھیجیں گے۔ صرف 20 فیصد اس پر متفق تھے اور 9 فیصد اس کے بارے میں غیر یقینی تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading