پاکستانی کی ایک اعلی سطحی میٹنگ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر ان دنوں کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو میں پاکستان کا ایک افسر کویت کے وفد میں شامل ایک رکن کا پرس چوری کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔ ڈان کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے اس گریڈ 20 افسر نے ملک میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیلئے آئے کویت وفد کے ایک رکن کا پرس چوری کرلیا ۔تاہم یہ شرمناک واقعہ پاکستان کے وزارت خزانہ کے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا اور اب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، جس کے بعد اس افسر کو سسپینڈ کردیا گیا ہے۔