شدید گرمی سے راحت دینے کے لیے نیٹ کور کا تجربہ تھانے میونسپل ک ارپوریشن کا منفرد پائلٹ پروجیکٹ، مزید علاقوں میں توسیع کا امکان

شدید گرمی سے راحت دینے کے لیے نیٹ کور کا تجربہ
تھانے میونسپل کارپوریشن کا منفرد پائلٹ پروجیکٹ، مزید علاقوں میں توسیع کا امکان

تھانے (آفتاب شیخ)

تھانے شہر میں حالیہ دنوں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، جہاں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، آئندہ دنوں میں بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

شدید گرمی کی شدت کو کم کرنے اور شہریوں کو راحت پہنچانے کے لیے تھانے میونسپل کارپوریشن نے ایک انوکھا تجربہ کیا ہے۔ گوکھلے روڈ سے تین ہاتھ ناکہ تک جانے والی سڑک پر، سگنل پر انتظار کرنے والے ڈرائیوروں کو گرمی سے بچانے کے لیے نیٹ کور نصب کیا گیا ہے۔

یہ اقدام میونسپل کمشنر سوربھ راؤ کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ نصب شدہ نیٹ 100 فٹ لمبا، 25 فٹ چوڑا اور تقریباً 20 فٹ اونچا ہے، جس کا مقصد تپتی دھوپ میں کھڑے ڈرائیوروں کو کچھ راحت فراہم کرنا ہے۔ اس نیٹ سے براہ راست دھوپ کا اثر کم ہوگا، جس سے گاڑیوں میں بیٹھے افراد اور موٹر سائیکل سواروں کو سکون ملے گا۔

میونسپل کارپوریشن کے مطابق، ابتدائی جائزہ مثبت رہا ہے، اور عوام نے اس اقدام کو سراہا ہے۔ اگر یہ تجربہ کامیاب ثابت ہوتا ہے تو میونسپل کارپوریشن شہر کے دیگر مصروف مقامات، جیسے ایسٹرن ایکسپریس ہائی وے، ناکہ پوائنٹس اور بس اسٹاپس پر بھی ایسے نیٹ کور لگانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

مقامی شہریوں نے بھی اس منصوبے کی تعریف کی ہے اور تجویز دی ہے کہ نیٹ کور کے ساتھ ساتھ واٹر اسپرینکلر یا فوارے بھی لگائے جائیں تاکہ ہوا میں نمی برقرار رہے اور گرمی کی شدت مزید کم ہو۔

تھانے میونسپل کارپوریشن کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو آئندہ برس گرمیوں سے پہلے مزید علاقوں میں اس منصوبے کو وسعت دی جائے گی، تاکہ شہریوں کو شدید گرمی میں قدرے آرام مل سکے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading