شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ کا بجٹ سب سے زیادہ

بالی ووڈ میں سال 2018 ایک ایسا سال ہے جہاں کئی بڑی اور مہنگی فلمیں رلیز ہونے جا رہی ہیں۔ گزشتہ دنوں امیتابھ بچن کی فلم ’ٹھگس آف ہندوستا‘ کا ٹریلر رلیز کیا گیا تھا۔ میڈیا خبروں کی مانیں تو اس ملٹی اسٹارر فلم کا بجٹ 150 کروڑ بتایا گیا ہے۔ وہیں اس سال رلیز ہوئی سلمان خان کی ’ریس 3‘ کا بھی بجٹ 150 کروڑ تھا۔ لیکن اب اس فہرست میں سال کی سب سے مہنگی فلم کا نام شامل ہونے جا رہا ہے ۔ جی ہاں شاہ رخ خان کی آئندہ فلم کی قیمت سن کر آپ حیران ہو جائیں گے۔

اس سال کے آخر میں شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ رلیز ہونے والی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ یہ فلم شاہ رخ کی اب تک کی سب سے بڑی اور مہنگی فلم ہے۔ اس فلم میں شاہ رخ خان ایک بونے کے کردار میں نظر آئیں گے.شاہ خان کو بونا دکھانا کے لئے فلم کے وی ایف ایکس پر کافی خرچ کیا گیا ہے۔ ایسا میں فلم کا بجٹ تقریباََ 200 کروڑ مانا جا رہا ہے۔ ایسے میں’زیرو‘ شاہ رخ کی سب سے مہنگی فلم ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ اس فلم کو شوٹ کرنے میں تقریباََ 150 دن کا وقت لگا ہے۔ فلم کی کچھ شوٹنگ امریکہ میں بھی ہوئی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading