بوم بوم شاہدآفریدی نے ٹی 10 لیگ میں قہر برپا کر رکھا ہے۔ انہوں نے ناردن واریئرس کے خلاف ایک میچ میں طوفانی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم رول ادا کیا۔ آفریدی نے محض 17 گیندوں ناٹ ا?وٹ 59 رن بنائے۔ اس دوران انہوں نے سات چھکے اور چار چوکے جڑے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہد ا?فریدی نے پاکستان کے ہی تیز گیند باز وہاب ریاض کے خلاف ایک اوور میں چار چھکے جڑے۔آفریدی کی اس اننگز کی بدولت ان کی ٹیم پختونس 13 رنوں سے میچ جیت گئی اور وہ اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی پہنچ گئی ہے۔شاہد ا?فریدی کا دھماکہ ، 17 گیندوں میں بنا ڈالے 59 رن ، لگائے 7 چھکے ، اس پاکستانی گیند باز کی جم کر کی دھنائی۔پختونس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورس میں آفریدی کے دھماکہ کی بدولت پانچ وکٹ کے نقصان پر 135 رن بنائے ، جس کے جواب میں ناردن واریئرس کی ٹیم 10 اوورس میں چار وکٹ کھوکر 122 رن ہی بناسکی۔ ناردن کی جانب سے رومن پاویل نے 35 گیندوں میں 9 چھکوں کی مدد سے 80 رن کی اننگز کھیلی۔