نیشنل ڈیسک : میانمار میں تشدد کے باعث اپنے گھر سے بھاگ کر آنے کے بعد ہندوستان میں شروعاتی دنوں کو یاد کرتے ہوئے 18 سالہ روہنگیا مسلم رحیمہ نے بتایا کہ ہر دن نیا سویرا دیکھنا کسی نعمت سے کم نہیں تھا کیونکہ یہ فکر نہیں رہتی تھی کہ کل کا سورج دیکھنے کو ملے گا یا نہیں ۔ مجھے لگتا تھا کہ برا وقت گزرے زمانے کی بات ہے لیکن اسے نہیں معلوم تھا کہ یہ ڈر پھر لوٹ کر آئے گا ۔ اس نے کرانے کی ایک دکان پر ریڈیو پر سنا کہ حکومت شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) لائی ہے اور اس کا کیا مطلب ہے ۔
اپنے دو بھائیوں کے ساتھ 6 سال پہلے ہندوستان آئی رحیمہ جنوبی دہلی کے ایک پناہ گزین کیمپ میں کہا کہ دھیرے دھیرے ہندوستان ہمارا گھر بن گیا ہے ۔
ہمارے لئے یہ صورتحال اس شخص سے کہیں زیادہ بدتر ہوگی جسے ہندوستانی شہریت نہیں دی جائے گی ۔ ہمیں ایک ایسے ملک میں واپس بھیج دیا جائے گا جہاں ہم تشدد کے ڈر سے بھاگ کر آئے تھے اور وہاں لوٹنے کا مطلب ہمارے لئے ‘ڈیتھ وارنت’ سے کم نہیں ہے ۔
#CAA #CitizenshipAmendmentAct #RohingyaMuslim #Myanmar #UrduNews