سپریا سولے نے بی جے پی کے کنچن آر کول کو 4،93،000 سے زائدووٹوں سے شکست دی۔

نئی دہلی، 23 مئی (یواین آئی) سترهویں لوک سبھا کے انتخابات کے تازہ رجحانات کے مطابق کانگریس صدر راہل گاندھی کیرالہ کی وائيناڈ سیٹ پر 12 لاکھ 91 ہزار 693 ووٹ حاصل کرکے اپنے قریبی حریف سے آٹھ لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ گجرات کے شہر گاندھی نگر سیٹ سے آٹھ لاکھ 83 ہزار 830 ووٹ کے ساتھ اپنے قریبی حریف سے پانچ لاکھ 51 ہزار 944 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی اتر پردیش کےشہر وارانسی سے پانچ لاکھ 83 ہزار 14 ووٹ کے ساتھ اپنے حریف سے قریب چار لاکھ دس ہزار ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی اتر پردیش کے شہر رائے بریلی سیٹ سے چار لاکھ 21 ہزار 94 ووٹ کے ساتھ اپنے حریف سے تقریبا ایک لاکھ تیس ہزار ووٹوں سے آگے ہیں۔
وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ سیٹ سے پانچ لاکھ 70 ہزار 149 ووٹوں کے ساتھ آگے چل رہے ہیں جبکہ سماجوادی کی پونم سنہا دو لاکھ 58 ہزار 576 ووٹ حاصل کرکے ان سے پیچھے ہیں۔