ممبئی : بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کو لے کر ایک خبر سامنے آئی ہے ۔ جس نے سوناکشی کو الٰہ آباد ہائی کورٹ راحت دیتے ہوئے دھوکہ دھڑی کے معاملے میں ان کی گرفتاری پر روک لگا دی ہے ۔ کورٹ نے کہا کہ یہ معاملہ سول تنازہ کا ہے ۔ اسی طریقے سے اسے نپٹایا جائے ۔ خبروں کے مطابق اس ایف آئی آر کے خلاف سوناکشی نے الٰہ آباد ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی جس پر جسٹس ناحد آرا منیس اور جسٹس وی کے شریواستو کی ڈویژن بنچ نے جمعہ کے روز شنوائی کی ۔ کورٹ نے شنوائی کرتے ہوئے کیس کی پوری جانچ ہونے تک ان کی گرفتاری پر روک لگا دی ۔ کورٹ نے یہ حکم بھی دیا کہ سوناکشی جانچ میں تعاون کریں گی اور جب بھی انہیں بلایا جائے گا وہ پیش ہوں گی ۔
#Allahabad #HighCourt #SonakshiSinha #BollywoodActress #UrduNews #Mumabai