گزشتہ 5 سالوں میں 3بار ہوئی ایئر سٹرائیک۔ تیسری کی جانکاری نہیں دونگا: راجناتھ سنگھ

پاکستان کے بالاکوٹ میں جیش محمد کے ٹریننگ مراکز پر ایئر سٹرائیک کو لیکر سیاست گرما گئی ہے ۔فوج کی کارروائی کو لیکر بھاجپا اور کانگرس آمنے سامنے آگئی ہے ۔وہیں اس بیچ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا بڑا بیان سامنے آیا ہے ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ 5 سالو ں میں بھارتیہ فوج نے 3 بار ایئر سٹرائیک کی ، لیکن وہ صرف دو کی ہی جانکاری دیں گے ۔راجناتھ سنگھ نے کرناٹک کے بنگلورو میں ایک ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں بھارتیہ فوج نے تین بات ایئر سٹرائیک کر کامیابی حاصل کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وہ دو ایئر سٹرائیک کی جانکاری تو دیں گے ، لیکن تیسری ایئر سٹرائیک کے بارے میں کچھ نہیں بتائیں گے ۔اس کے ساتھ ہی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردوں کو بچانے والے بخشے نہیں جائیں گے ۔انہوں نے کانگرس پر طنز کستے ہوئے کہا کہ ‘ ثبوت مانگنے والے اوسامہ کو ”جی” کہتے ہیں راجناتھ سنگھ نے ایئر سٹرائیک کے ثبوت مانگنے کو لیکر کہا کہ بہادر فوجی لاشیں نہیں گِنا کرتے۔

#Karnatka #BJP #RajnathSingh #PulwamaAttack #AirStrike #JaisheMohammad #IndianArmy Bharatiya Janata Party (BJP) Rajnath Singh-BJP #UrduNewsHindSamaChar #IndianUrduNews

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading