سنی وقف بورڈ کا جائزہ پٹیشن نہ داخل کرنے کا اعلان

لکھنؤ:09 نومبر(یواین آئی) بابری مسجد۔رام مندر متنازع اراضی ملکیت معاملے میں سپریم کورٹ کی جانب سے دئے گئے فیصلے پرعدم اطمینان کا اظہار کرنے والے یوپی سنی سنٹرل وقف بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس ضمن میں کسی بھی قسم کی جائزہ پٹیشن داخل نہیں کرے گا۔


بورڈ کے چئیر مین ظفر احمد فاروقی نے میڈیا اہلکار سے بات چیت کے درمیان فیصلے کا استقبال کرتے ہوئے کورٹ کے فیصلے کوقبول کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ’’ میں، یو پی سنی سنٹرل وقف بورڈ کے چیئر مین کی حیثیت سے واضح کرتا ہوںکہ بوڑد اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوئی جائزہ پٹیشن عدالت میں داخل نہیں کرے گا۔


کسی بھی قسم کی جائزہ پٹیشن کو داخل کرنے کی بات سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص،وکیل یا آگنائزیشن کی جانب سے بورڈ کے حوالے سے جائزہ پٹیشن داخل کرنے کی دعؤؤں کی کوئی حقیقت نہیں ہے اور نہ ہیاس سے بورڈ کا کوئی تعلق ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading