سنجے بیانی قتل معاملہ کے مزید دو ملزمین کو پولیس کسٹڈی

ناندیڑ:28جون ( ورقِ تازہ نیوز) معروف تعمیراتی بلڈر سنجے بیانی کے قتل کے معاملہ میں منگل کو مزید دو ملزمین کو پولیس نے حراست میں لے کر انہیں عدالت میں حاضر کیا۔ ان دو ملزمین کو مکوکا خصوصی جج سی وی مراٹھے نے 4 جولائی تک پولیس کسٹڈی میں روانہ کرنے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ سنجے بیانی قتل معاملہ میں اب تک پولیس نے جملہ 15 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ تعمیراتی بلڈر سنجے بیانی کو 5اپریل کی صبح گیارہ بجے کے قریب سنمتر نگر ناندیڑ میں گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔

اس معاملہ میں پولیس نے اندرپال سنگھ عرف سنّی تیرتھ سنگھ میجر ( عمر 35 سال، ساکن چکھل واڑی، ناندیڑ)، مکتیشور عرف گولو وجئے منگنالے (25 سال،ساکن نائیک نگر ناندیڑ)، ستنام سنگھ عرف ستّا دلبیرسنگھ شیرگل (28 سال، ساکن شہیدپورہ ، ناندیڑ)، ہردیپ سنگھ عرف سونو پینی پانا ستنام سنگھ باجوا (35 سال، ساکن رام داس یاترانوس ناندیڑ)، گرمکھ سنگھ عرف گری سیواسنگھ گل ( 24 سال، ساکن شہید پورہ، ناندیڑ)، کرن جیت سنگھ رگھبیر سنگھ شاہو ( 30 سال، ساکن بڈپورا، ناندیڑ)، ہردیپ سنگھ عرف ہارڈی عرف لکی ببن سنگھ سپورے (28 سال، ساکن ناندیڑ)، کرشنا عرف پپیا عرف دھونڈیبا پوار (28سال، ساکن آمدُرا ناندیڑ)ہریش منوج باہیتی (28 سال، ساکن مارواڑ گلی وزیر آباد ناندیڑ)، راج پال سنگھ ایشورسنگھ چندراوت (29 سال، ساکن رتیا کھیڑی پوسٹ رُپیٹا تحصیل ناگدا ضلع اُجین ( مدھیہ پردیش)، یوگیش کیلاش چند بھاٹی ( 30 سال، ساکن دُرگاپور برلاگرام ناگدا ضلع اُجین ( مدھیہ پردیش)، رنجیت سبھاش مانجرمکر (25 سال، ساکن پورنیمانگرناندیڑ)، سرحان بن علی الکثیری ( 42 سال، ساکن قلعہ روڈ ، عرب گلی، ناندیڑ)، اس طرح 13ملزمین کو گرفتار کیا گیا تھا،

فی الحال مذکورہ ملزمین پولیس تحویل میں ہیں۔ اس معاملہ کی تحقیقات کے دوران پولیس نے 27 جون کی شب 10 بجے کے قریب گرپریت سنگھ عرف دانیا عرف سونی گلزارسنگھ خیرا (42 سال، ساکن دشمیش نگر ناندیڑ) و کمل کشور گنیش لال یادو (38 سال، ساکن دلیپ سنگھ کالونی وزیر آباد ناندیڑ کو گرفتار کیا۔ منگل 28 جون کو ان دو ملزمین کو اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر ارچت چانڈک، اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر چندرکانت پوار، پولیس سب انسپکٹر سچن سونونے کے علاوہ دیگر پولیس افسران اور آر سی پی اسکواڈ کے جوانوں نے عدالت میں پیش کیا۔ مقدمہ کی سماعت کے بعد ملزمین سے مزید تفتیش کے لیے جج سی وی مراٹھے نے دونوں کو 6دن یعنی 4جولائی تک پولیس تحویل میں روانہ کرنے کا حکم دیا۔

Leave a comment