سمندری طوفان ’برےوی‘ چار دسمبر کو تملناڈو ساحل پار کرے گا

چنئی، 2دسمبر (ےو اےن آئی) جنوب۔ مغربی بنگال کی خلےج سے اٹھا سمندری طوفان ’برےوی‘ تےن دسمبر کو تملناڈو کے ساَحل کے نہاےت قرےب آجائے گا اور چار دسمبر کی صبح کنےا کماری اور پنبن کے درمےان جنوبی تملناڈو ساحل کو پار کر جائے گا۔محکمہ موسمےات نے بدھ کو ےہاں بلےٹن جاری کرکے بتاےا کہ طوفان گزشتہ چھ گھنٹوں کے دوران پندرہ کلومےٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب اور شمال مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے اور موجودہ وقت مےں ےہ ترنکومالی (سری لنکا) سے تقرےباَ 240کلومےٹر دور مشرق اور جنوب۔مشرق مےں ، پنبن مےں 470کلومےٹر مشرق ۔جنوب۔ مشرق اور کنےا کماری سے 650کلومےٹر مشرق ۔ شمال مشرق مےں مرکوز ہے۔ آئندہ 12گھنٹوں کے دوران تےزی کے ساتھ اس کے مغرب اور شمال مغرب کی طرف بڑھنے کے آثار ہےں اور آج شام /رات سری لنکا ساحل کو 80سے 90کلومےٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ترنکومالی کے شمال مےں پار کرسکتا ہے۔


اس کے بعد اس کے مغرب اور شمال مغرب کی طرف بڑھنے کی امےد ہے اور جمعرات کی صبح ےہ منار کی خلےج اور ا سکے آس پاس کے علاقوں مےں داخل ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمےات کے مطابق سمندری طوفان کی وجہ سے جمعرات کی دوپہر کے قرےب پنبن مےں 70-80کلومےٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل سکتی ہے، جس کی رفتار 90کلومےٹر فی گھنٹہ تک ہونے کے آثار ہےں۔ اس کے بعد ےہ مغرب۔جنوب مغرب کی طرف بڑھے گا اور چار دسمبر کو کنےا کماری اور پنبن کے درمےان جنوبی تملناڈو ساحل کو پار کرے گا۔ اس دوران 70سے 80کلومےٹر کی رفتار سے ہوا چلنے کے آثار ہےں ، جس کی رفتار 90 کلومےٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔