سماج وادی پارٹی میں دھنے گاوں کے کارکنان کی شمولیت

45208136_170412410575028_3362096877435617280_n

ناندیڑ:یکم نومبر۔(ورق تازہ نیوز) سماج وادی پارٹی مہاراشٹر کے کارگزار صدر جناب سید معین صاحب کی قیادت میں سماج واد ی پارٹی مہاراشٹربھر میںمزید مضبوط ومستحکم ہوتی جارہی ہے۔ بالخصوص ناندیڑ ضلع و شہر میں سید معین کی وجہ سے سماج وادی پارٹی کی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔سید معین کی قائدانہ صلاحیتوں کومدنظررکھتے ہوئے ہزاروں افراد نے اب تک سماج وادی پارٹی میںشمولیت اختیار کی ہے ۔ آج ناندیڑ سے متصل دھنے گاو¿ں کے عدنان کالونی کے نوجوانوں نے سید معین صاحب کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے پارٹی کازو اقلیتوں کیلئے ہمیشہ سرگرم رہنے کی توقع ظاہر کی ہے ۔اس موقع پر پارٹی کے ضلع صدر جناب الطاف سر ‘ نظیر شیخ‘ محسن سنا رکے علاوہ دیگر عہدیداران بھی موجود تھے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading