نئی دہلی:یکم نومبر۔)ایجنسیز)2019 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے ایک بار پھر رام مندر کا مسئلہ گرما گیا ہے۔ سپریم کورٹ میں باقاعدگی سے مقدمے کی سماعت جنوری تک ملتوی ہونے کے بعد ایک بار پھر اس پر بحث شروع ہو گئی ہے۔ رام مندر مسئلے کو لے کر آر ایس ایس اور وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے دباو¿ سے بیک فٹ پر نظر آ رہی بی جے پی پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں رام مندر کی تعمیر کے لئے پرائیویٹ ممبر بل لا سکتی ہے۔ بی جے پی کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ راکیش سنہا رام مندر کی تعمیر کو لے کر پرائیویٹ ممبر بل لانے کی تیاری میں ہیں۔دراصل، ایم پی راکیش سنہا نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے پرائیویٹ ممبر بل لانے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر کانگریس صدر راہل گاندھی، لالو پرساد یادو، سیتا رام یچوری اور بی ایس پی سربراہ مایاوتی سمیت کئی دیگر رہنماو¿ں کو چیلنج بھی دیا ہے کہ اگر وہ رام مندر پر پرائیویٹ ممبر بل لے کر آتے ہیں تو ان کا موقف کیا ہوگا۔ راکیش سنہا نے اپنے موقف کو واضح کرنے کے لئے اپوزیشن رہنماو¿ں کو چیلنج کیا ہے۔راکیش سنہا نے جمعرات کو اس سلسلے میں کئی ٹویٹ کئے ہیں۔ واضح ہے کہ 2019 کے انتخابی سال سے ٹھیک پہلے ایودھیا مسئلہ ایک مرتبہ پھر پارلیمان کے ساتھ ساتھ عوامی بحث کا حصہ بننے جا رہا ہے۔ ایسی صورت حال میں اگر وہ پرائیویٹ ممبر بل لاتے ہیں تو اپوزیشن جماعتیں اس کی حمایت کریں گی یا نہیں۔