لکھنو ۔سماجودای پارٹی نے اتوار کے روز اپنے اسٹار امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اکھیلیشن یادو اعظم گڑھ لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔ وہیں اعظم خان کو رام پور کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔
ایس پی نے قومی جنرل سکریٹری اعظم خان، جیہ بچن، ڈمپل یادو، راجیندر چودھری، رام گووند چودھری، احمد حسن، جاوید علی خان، وشمبھر پرساد نشاد، سریندر ناگر، تیج پرتاپ یادو، نریش اتم پٹیل، مولانا یاسین علی عثمانی ، منوج پارس ، محبوب علی اور شاہد منظور کو بھی لوک سبھا الیکشن کے لئے اسٹار امیدوار بنایا گیا ہے۔فہرست یہ ہے۔
