سفیر برائے عالمی امن محمّد عبدلنجیب نیشنل سیایسی پارٹی میں شامل، گورنر جموں وکشمیر سے ملاقات

سری نگر ۔سفیربرائے امن محمدعبدالنجیب نے اقلیتوں کی سیاسی طاقت کومضبوط اورطاقتور بنانے آل انڈیا مہیلا ایمپاورمنٹ پارٹی(AIMEP) میں شمولیت اختیارکرتے ہوئے باضابطہ طورپر سیاسی میدان میں اقلیتوں بالخصو ص مسلمانوں کوتعلیمی ‘ معاشی میدان میں نمایاں کامیابی کے حصول کیلئے قدم رکھا۔ محمد عبدالنجیب کو 17 جنوری 2024 کو جموں و کشمیر، آل انڈیا مہیلا ایمپاورمنٹ پارٹی کا ریاستی ورکنگ صدر اور کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔

ڈاکٹرنوہیراشیخ بانی وقومی صدرآل انڈیا مہیلا ایمپاورمنٹ پارٹی نے ایک نامزدگی کاسرٹیفکیٹ دیتے ہوئے امیدظاہر کی کہ وہ پارٹی کے مقاصد کے حصول کے لیے اہم رول اداکریں گے۔ ایم اے نجیب نے کہاکہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معیشت ڈگمگا رہی ہے اگر سیاسی استحکام ہو تو معیشت کو سنبھالا جاسکتا ہے ،مہنگائی کا دور دورہ ہے، روز مرہ کی ضروریات زندگی کا حصول مشکل ہو کر رہ گیاہے تنخواہ دار طبقے کے لیے دو وقت کی روٹی مشکل ہو گئی ہے،

لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ریاست کے دانشور مل بیٹھیں اور اپنے اپنے اختلافات کو پس پشت ڈال کر میثاق جمہوریت حب اور معیشت طے کریں تاکہ وطن عزیز کی عوام سکھ کی سانس لیں۔انہوں نے کہاکہ جموں کشمیرمیں خواتین کے مسائل ‘بالخصوص خواتین کے مسائل پر وہ کام کریں گے۔ یہاں اس با ت کاتذکرہ ضروری ہے کہ ڈاکٹر عبدالنجیب دوہفتہ سے کشمیر کے دورہ پر ہے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔خانقاہوں ‘سماجی اداروں اورتجارت پیشہ افراد کے ساتھ مسلسل ملاقات جاری ہے امید ہے کہ عنقریب وہ کشمیر کی سیاست میں اہم رول اداکریں گے.