نرمل.4مارچ۔(نمائندہ خصوصی)۔سعیدہ سراج یونانی سوپر اشپیشلیٹی ہاسپیٹل کی جانب سے آج نرمل میں انٹرنیشنل حجامہ اشپیشلسٹ الحاج ڈاکٹر محمد منھاج الدین خان میڈیکل آفیسر و مینجنگ ڈائریکٹر سعیدہ سراج سوپر اشپیشلیٹی ہاسپیٹل و نیشنل صدر آل انڈیا یونانی طبی کانگریس یوت ونگ نئی دہلی اور ماہرِ امراض نسواں ڈاکٹر اطہر فاطمہ صاحبہ و سی ای او سعیدہ سراج یونانی سوپر اشپیشلیٹی ہاسپیٹل حیدرآباد کی نگرانی میں 11 رکنی ٹیم نے نرمل میں حجامہ کیمپ میں ہزاروں مریض کی تشخیص کی اور اور ادویات تجویز کی۔ حیدرآباد سے حجامہ اشپیشلسٹ کے مشہور ڈاکٹرس۔جن میں قابل ذکر نام۔محترمہ ڈاکٹر اظہر سلطانہ ڈاکٹر صبا سلطانہ حکیم وڈاکٹر مرزا صفیء اللہ بیگ کنویز آل انڈیا یونانی طبی کانگریس تلنگانہ حکیم محمد خواجہ حسین نے پروگرام میں حصہ لیا ۔پروگرام صبح 7/بجے سے شام 6بجے تک جاری رہا نرمل کے بہت سارے لوگ نے ڈاکٹر محمد منھاج الدین خان سے گزارش کی کہ وہ حجامہ پروگرام ہر مہینے منعقد کرنے کا مطالبہ کیا اور حیدرآباد سے آیے تمام ڈاکٹر کا شکریہ ادا کیا