ممبرا:توسیع شاہراہ: متاثرین کی بازآبادکاری کامطالبہ

آرٹی آئی ایکٹیویسٹ کامکتوب۔ ’آپ‘ کاالزام،توسیعِ شاہراہ کامنصوبہ بلاضابطہ اور تعمیر ناقص

تھانے:۴؍مارچ(ظفر اللہ خان)گزشتہ مئی ۲۰۱۶ ؁ء میں ممبراسے گزرنے والی قدیم قومی ممبئی پونے شاہراہ پراسمارٹ سٹی نامی ترقیاتی منصوبے کے تحت ممبراکے آتمارام چوک سے شیل پھاٹاتک توسیعِ شاہراہ(روڈوائڈننگ)کے دوران متاثرین کی بازآبادکاری کا’جن‘ پھرایکبارڈبّے سے نکلتانظرآرہاہے جس کے سبب انتظامیہ کے ہاتھ پاوں پھول رہے ہیں،دراصل حالیہ دنوں میں ممبراکے باشندے اورسرگرم آرٹی آئی ایکٹیویسٹ حنیف کامدارنے تھانے کمشنربلدیہ کوایک مکتوب کے ذریعے یاددلایاہے کہ گزشتہ۴؍سے ۷؍ مئی ۲۰۱۶ ؁ء کے دوران ممبرادتّوواڑی سے کوسہ بائے پاس وائی جنکشن تک توسیعِ شاہراہ(روڈوائڈننگ)کے دوران انہدامی کارروائی میں متاثرہونے والے دوکانداروں کی بلدیہ کے ذریعے اب تک کوئی بازآبادکاری نہیں کی گئی ہے اورچونکہ بلدیہ نے دوکانداروں کی بازآبادکاری کے انتظامات کے بغیرترقیاتی منصوبے کی دہائی دیتے ہوئے دوکانوں کاانہدام کیاتھااورتھانے بلدیہ کی بے دریغ کارروائی کے سبب دوکانداروں کی گذراوقات کامسئلہ کھڑاہوگیا، لہٰذااب تھانے بلدیہ کی اولیّن ذمّہ داری ہے کہ آئندہ توسیعِ شاہراہ(روڈوائڈننگ)سے قبل متاثردوکانداروں کی بازآبادکاری کی جائے تاکہ اُن کے روزگارکامسئلہ حل ہوسکے،لہٰذااب ممبرا اوردیواپربھاگ سمیتی کی حدودمیں توسیعِ شاہراہ(روڈوائڈننگ)کے عمل سے قبل متاثرہونے والی عمارتوں کے مکیں ودوکانداروں کی بازآبادکاری کے انتظامات تکمیل پاجانے چاہیئے،ساتھ ہی متّل گراونڈسے ایم ایم ویلی تک گزرنے والے ڈی پی روڈکی تعمیر جلدازجلدپائے تکمیل کوپہنچ جائے‘‘واضح رہے ہدایاتِ عدالت اعظمیٰ کے تحت انہدام سے قبل انتظامیہ متاثرین کی بازآبادکاری کرے لیکن تھانے بلدیہ نے اُس ہدایت کوبالائے طاق رکھتے ہوئے متاثرین کوبیشترمسائل میں جھونک دیاہے،وہیں عام آدمی پارٹی نے انتظامیہ کوایک شکایتی مکتوب لکھ کرالزام لگایاہے کہ توسیعِ شاہراہ(روڈوائڈننگ)کے دوران تھانے بلدیہ نے قانون کوبالائے طاق رکھنے کاالزام لگایاہے جس میں پارٹی کارکنان نے نشاندہی کرتے ہوئے گزشتہ شاہراہ اورشاہراہِ نوکاموازنہ کرتے ہوئے تعمیرات کوناقص ثابت کرنے کی کوشش کی ہے،واضح رہے گزشتہ مئی ۲۰۱۶ ؁ء میں ممبراکے آتمارام چوک سے شیل پھاٹاتک توسیعِ شاہراہ(روڈوائڈننگ)کے منصوبے پرعملدرآمدکیلئے تھانے بلدیہ نے یہاں سے گزرنے والی قدیم قومی شاہراہ کے اردگردبے شماردوکانوں اورمکانوں کابے دریغ انہدام کیاتھا جس کی قیادت کمشنربلدیہ سنجیو جیسوال نے کی تھی اور انتظامیہ کوتحفّظ فراہم کرنے کیلئے تھانے پولیس کمشنرپرم بیرسنگھ بنفس نفیس لاولشکرکے ساتھ موجودتھے لہٰذاآن کی آن میں بلاکسی چوں چراں یامقامی مخالفت کے مسلم اکثریتی شہرممبراکے ہزاروں تاجران وملازمین روزگار سے محروم کردیئے گئے،حالانکہ بعدمیں انتظامیہ نے بازآبادکاری کاوعدہ کیاتھالیکن وہ وعدہ ہی کیاجووفاہوگیا۔

¤▬▬▬▬ஜ۩۩۞۩۩ஜ▬▬▬¤
http://www.mumbaiurdunews.com
¤▬▬▬▬ஜ۩۩۞۩۩ஜ▬▬▬¤
Page # 12
ممبرا:باٹاشوروم کیسامنے سے بائیک چوری
تھانے:۳؍مارچ(ظفر اللہ خان)ممبراپولیس کی حدودمیںآنکھوں سے سُرمہ چُرانے والے چورکی دیدہ دلیری یوں منظرعام پرآئی کہ پولیس اسٹیشن سے سوقدموں کے فاصلے پر قدیم قومی شاہراہ پرکھڑی بائیک کھلے عام غائب ہوگئی اورکوئی بھی دیکھ نہیں پایاگویا بائیک کوزمین کھاگئی یاآسمان نگل گیا،باوثوق ذرائع کے مطابق ممبراکے امرت نگرعلاقے میں انشانگرکے ملازمت پیشہ باشندے محمدتوفیق ہدایت صدیقی(۳۱)کاگزشتہ دنوں کسی کام کے سلسلے میں ممبراٹھاکرپاڑہ کے مقابل پِنٹیاداداہاوس کے پاس سے گزرہواتوانہوں نے شہرسے گذرنے والی قدیم قومی شاہراہ کے کنارے باٹاشوروم کے مقابل اپنی سیاہ رنگ کی اسپلنڈربائیک نمبرMH-43-AU-8457 (جسکی فی الحال مالیت تیس ہزاربتائی گئی)پارک کردی اورچلے گئے،پھرجب وہ لوٹے توبائیک کہیں نظرناآئی،لہٰذاحواس باختہ ہوکر انہوں نے آس پاس نظردوڑائی تودوردورتک انہیں مذکورہ بائیک کہیں بھی نظرناآئی،لہٰذاوہاں سے نکل کر انہوں نے ساراشہروگردونواح چھان مارالیکن انہیں مذکورہ بالابائیک کاکوئی نام ونشان بھی ناملا،تب انہیں یقین ہوچلاکہ ہوناہوکسی چورنے بائیک غائب کردی ہے،لہٰذاچاروناچاروہ فوراًممبراپولیس سے رجوع ہوئے اورڈیوٹی افسرسے ساری رودابیان کردی،افسرنے معاملے کی سنگینی کوبھانپتے ہوئے لوازمات کے بعدمحمدتوفیق کی شکایت پرچوری کی پاداش میں تعزیراتِ ہندکی دفعIPC-379کے تحت نامعلوم چورکے خلاف معاملہ درج کرتے ہوئے مسروقہ بائیک اورمفرورچورکی تلاش کاآغازکیا لہٰذافی الحال تفتیش جاری ہے۔
http://www.mumbaiurdunews.com
¤▬▬▬▬ஜ۩۩۞۩۩ஜ▬▬▬¤
🌞Good Morning B🦁SS🌞
¤▬▬▬▬ஜ۩۩۞۩۩ஜ▬▬▬¤

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading