سعودی وزارت صحت کا مملکت کے تمام شہریوں سے کورونا ویکسین لگوانے کا مطالبہ

ریاض : سعودی عرب کی وزارت صحت نے مملکت کے تمام شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ وبا کے خلاف جسمانی قوت مدافعت پیدا کرنے کے لیے کورونا ویکسین لگوائیں۔وزارت صحت کے ترجمان محمد العبدالعالی نے اتوار کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ہم تمام شہریوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ ‘کویڈ 19’ ویکسین لگوائیں تاکہ پورے ملک کے ایک ایک فرد میں اس وبا کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہو سکے۔انہوں نے بتایا کہ اب تک مملکت میں ایک لاکھ 78 ہزار 337 افراد کو کورونا ویکسین لگوائی جا چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم وبا کے خلاف مزاحمت کرنے والے بہترین ممالک میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔سعودی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی پہلی یا دوسری خوراک لینے کے ساتھ ساتھ عوام وبا سے بچائو کے لیے تمام ایس اوپیزپر عمل درآمد جاری رکھیں۔
جرمنی میں گزشتہ چند روز کے دوران کورونا وائرس سے یومیہ ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

Leave a comment