سعودی نصاب میں رامائن ، مہابھارت نہیں ۔ وضاحتی بیان

ریاض : سعودی عرب نے وضاحت کی ہے کہ ویژن 2030ء کے تحت تعلیمی نصاب اور زندگی کے دیگر شعبوں میں جو تبدیلیاں لائی جارہی ہیں ، اس کے تحت ہندوستانی دیومالائی قصے رامائن اور مہابھارت کو سعودی تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا منصوبہ نہیں ہے ۔

سعودی صحافیوں اور دانشوروں نے یہ وضاحت ہندوستانی میڈیا میں بعض غیرمصدقہ اطلاعات کے پس منظر میں جاری کی ہے ۔ ویژن 2030 ء ولی عہد محمد بن سلمان کی کاوش ہے ۔

اس کے تحت ہندو دیومالائی افسانوں کی تعلیمی نصاب میں مجوزہ شمولیت پر نہ صرف سعودی بلکہ عالم اسلا م کے گوشوں میں سخت تشویش اور فکرمندی ظاہر کی جارہی تھی ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading