سعودی عرب میں ذو الحج کا چاند نظر آگیا، یوم عرفہ 15 جون جبکہ عید الاضحیٰ 16 جون کو ہوگی

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب میں ذو الحج کا چاند نظر آگیا، یوم عرفہ 15 جون جبکہ عید الاضحیٰ 16 جون کو ہوگی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں سپریم کورٹ نے ذو الحج کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ہے۔

سعودی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ یوم عرفہ 15 جون جبکہ عید الاضحیٰ 16 جون کو ہوگی۔

سبق نیوز کے مطابق سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات 29 ذوالقعدہ 1445 ہجری کی شام ذوالحجہ کے چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی تھی ۔
سپریم کورٹ کے بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ ام القری کینلڈر کے مطابق حج کا رکن اعظم 9 ذوالحجہ بروز سنیچر 15 جون جبکہ عیدالاضحی بروز اتوار 16 جون کو ہوگی۔
واضح رہے سعودی سپریم کورٹ نے مملکت کے تمام علاقوں میں لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ جمعرات کی شام ذوالحجہ کا چاند دیکھیں۔
ذوالحجہ وقوف عرفہ چاند عید الاضحی

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading