سعودی عرب: تہامہ کی وادی مرہ ڈیم کے علاقے نے ہریالی کی چادر اوڑھ لی

سعودی عرب کے جنوب میں تہامہ کے علاقے میں وادی مرہ ڈیم کے علاقے میں پہاڑ اور وادی نے سبزے اور ہریالی کی چادر اوڑھ لی۔ وادی مرہ ڈیم اور اس کے اطراف کے علاقوں میں قدرتی گھاس کے ذریعے ایک علاقے کے حسن کو چار چاند لگا دیے ہیں اور اس کے جادوئی حسن میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

سعودی عرب کے جنوب مغربی عسیر بی ‘بلحمر’ مرکز میں واقع مرہ ڈیم کا علاقہ سال بھر میں ہونے والی بارشوں اور مون سون طوفانی بارشوں کے لیے مشہور ہے۔ اس ڈیم میں جمع ہونے والا موسی بارشوں کا پانی آس پاس کے علاقوں میں آب پاشی کے مقاصد کے لیےاستعمال کیا جاتا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے اس جگہ کی جمالیات حسن کو اجاگر کرنے کے لیے تصاویر کی مدد سے علاقے کے ہریالی کے بارے میں قارئین کو معلومات فراہم کی ہیں۔

بللحمر مرکز میں دیگر سرسبز وشاداب علاقوں میں وادی الضحیٰ، وادی الماوین، وادی بھوان، وادی المضیق، وادی عبل، وادی خضرب، وادی مرہ، وادی خضارہ ڈیم، وادی الماوین ڈیم، الحفات بال زیان ڈیم، الغرابہ ڈیم، وادی ذات یومین، وادی صلحلح اور بنی ثعلبہ کے علاقے واقعے ہیں۔

( بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ )

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading