سعودی ، بیرون ممالک کی سرمایہ کاری میں 20 فیصد اضافہ

ریاض ۔کورونا بحران میں جہاں دنیا بھر کی معیشت متاثر ہوئی وہاں سعودی عرب میں بیرونی ممالک کی سرمایہ کاری میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں گذشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں اس سال کی تیسرے سہ ماہی کے دوران بیرونی ممالک کے سرمایہ کاروں کو جاری ہونے والے اجازت ناموں کی تعداد میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ اجازت نامے ہندوستان اور مصر کے سرمایہ کاروں کو دیے گئے ہیں۔وزارت سرمایہ کاری نے کہا ہے کہ جون، جولائی اور ستمبر 2019 میں بیرونی ممالک کے سرمایہ کاروں کو 254 اجازت نامے دیے گئے تھے جبکہ اس سال اسی مدت کے دوران 306 اجازت نامے جاری ہوئے ہیں۔ہندوستان اور مصر کے سرمایہ کاروں میں سے ہر ایک کو 30 اجازت نامے جاری ہوئے ہیں، برطانیہ اور لبنان کے سرمایہ کاروں کو 16، فرانس کے سرمایہ کاروں کو 11، امریکہ کے سرمایہ کاروں کو 10 جبکہ باقی پاکستان، شام اور یمن کے علاوہ دوسرے ممالک کے سرمایہ کاروں کو اجازت نامے جاری ہوئے ہیں۔ولیعہد کے وژن کے مطابق سعودی عرب آمدنی کے مختلف ذرائع پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے جس کی ایک بنیاد بیرونی ملک کے سرمایہ کاری بھی ہے۔

Leave a comment