سالانہ عرس کی مذہبی رسم میں جبراََ شامل ہونے پر چھ گرفتار

اجمیر، یکم ، اپریل ( یواین آئی ) راجستھان میں ضلع اجمیر کے سرواڑ قصبے میں خواجہ فخرالدین حسن چشتی سرواڑي کے سالانہ عرس میں مذہبی رسم کے دوران جبراََ پہنچنے پر پولیس نے چھ افراد کو گرفتار کیا ہے ۔

ذرائع نے آج بتایا کہ اجمیر درگاہ شریف انجمن کمیٹی کی جانب کی جانب سے گزشتہ روز حسب ِ روایت چادر پیش کی گئی جس کے لئے صرف 10 لوگوں کو انتظامیہ کی منظوری ملی تھی، لیکن چادر کی رسم کے موقع پر 60 سے زائد افراد کے گروپ اس مذہبی پروگرام میں حصہ لینے پہنچ گیا ۔
اس پر درگاہ کمیٹی کی اطلاع پر سرواڑ تھانہ افسر مایا جاپتے وہاں پہنچے اور دفعہ 144 کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں سمجھایا ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading