سارے خدشات دور!کپڑوں کی برانڈ کیوں لانچ کررہے ہیں؟ مولانا طارق جمیل نے وضاحت کردی

اسلام آباد :معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کپڑوں کی برانڈ لانچ کررہے ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک وضاحتی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے . ویڈیو پیغام میں مولانا طارق جمیل نے برانڈ کی بنیاد رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’سَن 2000 سے میرے دل میں آتا تھا کہ اللہ کوئی ایسا سلسلہ بنا دے کہ میرے پاس جو مدارس ہیں وہ اپنے پاؤں پرکھڑے ہو جائیں انہوں نے کہا کہ ’میں سوچتا تھا کہ یااللہ کوئی ایسی شکل بنا دے کے زکوٰۃ خرچ نہ ہو اور زکوٰۃ کے بغیر ہی مدرسہ چلے .

 

مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ ’جب کورونا آیا تو اللہ نے میرے دل میں ڈالا کہ ہم کوئی کاروبار کریں جس کی کمائی کو ہم مدارس میں لگائیں تو میری بھی یہی نیت بنی کہ کوئی ایسا کاروبار ہو جس سے اللہ تعالیٰ بھی جزائے خیر دےاور چند دوستوں نے مل کر اس کی کوشش کی ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے میرے نام کا برانڈ ’ایم ٹی جے’ کے نام سے لانچ کرنے کا ارادہ کیا،

چونکہ ہمارے بر صغیر میں علماء کا کاروبار کرنا عیب سمجھا جاتا ہے حالانکہ امام ابو حنیفہ سے بڑا کپڑوں کا تاجر کوئی نہیں تھامولانا طارق جمیل نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے کسی کاروباری نیت سے یہ کام نہیں کیا، کسی کے مقابلے میں یہ کام نہیں کیا، صرف اس لیے کیا کہ اللہ کرے کہ اس سے کم از کم میرے مدارس اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جائیں اور میرے دنیا سے جانے کے بعد بھی یہ سلسلہ چلتا رہے