ناندیڑ:22جون ۔(ورق تازہ نیوز)کل ناندیڑ ضلع میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے ۔ ضلع کے 481 دیہات متاثر ہوے ہیں جہاں کے تقریبا دیڑھ سو مکانات کو نقصان پہنچا ہے ۔ضلع انتظامیہ کو چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے اور متاثرہ گھروں کے پنچنامے کرکے فی الفور مالی امداد دینے کیلئے اقدامات کی ہدایت دی گئی ہے ۔اس طرح کی معلومات ناندیڑضلع کے رابطہ وزیر رام داس کدم نے پریس کانفرنس میں دی ۔ ۔کل ناندیڑضلع کے حدگاوں ‘ حمایت نگر ‘ کنوٹ ماہور تعلقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جس کے بعد عوام میںخوف وہراس تھا ۔انھوں نے کہا کہ اس کے بعد فی الفور ضلع انتظامیہ سے ربط قائم کیا گیاتھااور عوام کودلاسہ دینے کی کوشش انکے ذریعہ کی گئی ۔ اس زلزلہ سے کنوٹ میںچالیس مکانات متاثر ہوئے لیکن دیگر مقامات کے اعداد ابھی تک موصول نہیں ہوئے ۔ ان چار تعلقوں کے 481 دیہاتوں میں زلزلے کے جھٹکے آئے تھے اور یہاں کے متاثرین کو کس طرح امداد دی جائے اس کی رپورٹ آنے کے بعد ہی طئے کیاجائے گا۔قرض معافی کے بارے میں وزیر موصوف نے کہاکہ ریاست میں 24ہزار کروڑ کاقرض معاف ہونے کے بعد بھی کسانوں کے اکاونٹ پر آج بھی قرض باقی نظر آرہاہے ۔