نئی دلی۔18ستمبر۔(ورق تازہ نیوز)مکےش امبانی کی کمپنی رےلائنس جیو نے جولائی میں85لاکھ سے زےادہ نئے ےوزرس کو جوڑنے کے ساتھ ہی موبائل گراہکوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہواہے۔ جبکہ اس مدت میں ایئر ٹیل نے 25لاکھ 90ہزار اور ووڈافون آئیڈیا نمبر 33 لاکھ 90 ہزار سے زیادہ گراہک کھودےئے ہیں۔ ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈےا ( ٹرائی) کے ذریعہ جاری اعدادو شمار سے ےہ اطلاع ملی ہے۔ ٹرائی کے ماہانہ گراہکی اعدادو شمار کے مطابق ، جیو کے علاوہ بی ایس این ایل ہی اکلوتی آپریٹر رہی، جس نے جولائی میں نئے گراہک جوڑے۔ سرکاری آپریٹر نے جو ن میں 2.88 لاکھ نئے گراہک جوڑے۔موبائل نمبر پورٹابلیٹی کی جولائی 2019 میں کل 59لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں۔ وہیں، ملک میں وائر لیس گراہکوں ( جی اےس ایم، سی ڈی اےم اے اور اےل ٹی ای) کی کل تعداد جولائی میں 2019 میں 116.83 کروڑ پہنچ گئی ہے جو کہ جون 2019 میں ےہ 116.54 کروڑ تھی۔ ٹرائی کے اعداد و شمار کے مطابق جیو کے اب کل 33.97 کروڑ گراہک ہےں۔ کم قےمت کے ریچارج پےک کو دوبارہ چالو کرنے کا فائدہ بھی ایئر ٹیل اور ووڈا ۔ آئیڈیا کو ملتا نہےں دکھائی دے رہا۔ جون کے مقابلے ایئر ٹیل نے کہےں زےادہ گراہک کھوئے۔ جون میں ایئر ٹیل نے 30ہزار کے قرےب گراہک کھوئے تھے جو جولائی میں بڑھ کر 25لاکھ سے بھی زےادہ ہوگئے۔ ووڈا فون نے بھی جون مہےنے میں 41 لاکھ کے قرےب گراہک گنوائے تھے۔
براڈ بےنڈ مارکٹ شیئر میں بھی جےو دیگر مخالف کمپنےوں سے کہےں آگے ہے۔56.25 فےصد مارکٹ شیئر کے ساتھ جیو ٹاپ پر ہے تو بھارتی ایئر ٹیل کے پاس 20.52 فےصد اور ووڈا۔ آئیڈیاکے پاس 18.36 فےصد مارکٹ شیئر ہے۔ براڈ بےنڈ میں وائر لیس اور وائر سروس دونوں کو شامل کےا جاتا ہے۔