ممبئی:28/ نومبر ۔ (ورق تازہ نیوز)آج ریاست کے کئی حصوں میں بارش کا امکان ہے۔پونے آبزرویٹری نے پیش گوئی کی ہے کہ آج ریاست کے کئی حصوں میں بارش ہوسکتی ہے۔
مدھیہ مہاراشٹر، مراٹھواڑہ، ودربھ میں دن بھر بجلی گرنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بیڑ ضلع کے ساتھ ناسک، احمد نگر، پونے، اورنگ آباد کو محکمہ موسمیات نے یلو الرٹ دیا ہے۔ ریاست کے کچھ اضلاع میں ریڈ الرٹ دیا گیا ہے۔
ریاست کے بیشتر اضلاع میں تین دنوں سے غیر موسمی طوفانی بارش ہورہی ہے جس سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔