راہول اور پرینکا گاندھی کی گرفتار ی پرناندیڑمیں کانگریس کا احتجاج

اترپردیش میں جنگل راج جاری :ضلع سرپرست وزیر اشوک چوہان
ناندےڑ:01اکتوبر(نامہ نگار)۔ اتر پردیش کے ہاتھرس مقام پر پچھلے دنوں اےک دلت لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کا واقعہ پےش آےاتھا ۔ متاثرہ دلت لڑکی علاج کے دوران فوت  ہوگئی اتر پردید حکومت اور یوپی پولیس کی خاموشی پر ملک بھر میں احتجاج  کیاجارہا ہے۔ کانگریس قائد راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی متاثرہ لڑکی کے افراد خانہ سے ملاقات کرنے کےلئے آج ہاتھرس جارہے تھے مگر یوپی میں داخلے کے بعد  پولیس نے ان دونوں کانگریس قائدین کو راستے میں ہی روک دیا اور ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔ حکومت کی ہدایت پر راہول اور پرینکا گاندھی کی گرفتاری عمل میں  آئی ۔کانگریسی قائدین کی گرفتاری کی اطلاع کے خلاف ملک بھر مےں کانگرےس کی جانب سے مظاہرے کئے جارہے ہےں۔ آج شام 6بجے نانیڑ شہر کے آئی ٹی آئی پر ناندےڑ ضلع سرپرست وزیر اشوک چوہان کی قیادت مےں راہول گاندھی اور پرےنکا گاندھی کی گرفتاری پر ےوپی حکومت کےخلاف مظاہرہ کےاگےا ۔ےوپی کے چیف منسٹر ےوگی آدتےہ ناتھ کے خلاف نعرہ بازی کی گئی ۔دلت لڑکی کو انصاف دلانے کےلئے آواز بلند کی گئی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اشوک چوہان نے کہا کہ یوپی میں جنگل راج جاری ہے۔

چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت  پر وہاں کی پولیس نے کانگریس لیڈر راہول گاندھی کے ساتھ بد سلوکی کی اور ان کی گرفتاری عمل مےں لائی گئی۔ ےوپی مےں جمہوریت کا گلہ گھوٹاجارہا ہے۔ جب سے مرکزی حکومت اقتدار مےں آئی ہے تب سے عدلےہ مےں بھی حکومت کی دخل اندازی بڑھ چکی ہے جس کے سبب فےصلے غےر متوقع آرہے ہےں۔ اشوک چوہان نے کہا کہ کانگرےس پارٹی ہمےشہ جمہوری طرز پر اپنا احتجاج درج کرواتے آئی ہے ۔ےوپی مےں غنڈہ راج جاری ہے اور ےوگی آدتےہ ناتھ خاموش تماشہ بین بنے بےٹھے ہےں انہےں فوری استعفیٰ دےنا چاہئے ۔اس موقع پر ےوتھ کانگرےس کے ورکرس نے ےوگی آدتےہ ناتھ کا علامتی پتلہ نذر آتش کےا ۔ اس احتجاج مےں اےم اےل سی وشہر صدر امرناتھ راجورکر،موہن ہمبرڈے، ضلع پرےشد صدر منگا رانی امبولگےکر، میئر بلدےہ موہینی ےونکر، ڈپٹی میئر مسعود احمد خان، ہاﺅس لیڈر ویریندر سنگھ ،کارپورےٹر شمیم عبداللہ، سےد شےر علی، چاند پاشاہ قرےشی، منتجب الدےن ،عبدالفہیم ،شعےب حسےن، جاوید چاﺅش، عبدالغفار، رحےم احمد خان، علیم خان، بابو بھائی کھوکے والے، واجد جاگیردار، فاروق بدوےل، فےروز خان، محمد ناصر، عبدالحفیظ، ستیش دےشمکھ، وجئے ےونکر، ناگناتھ گڈم، وٹھل پاوڑے، انیتا انگولے، سشمتا تھورات، منگلا دھولےکر، رےکھا چوہان، جوتسنا گوڑبولے، سریتا برکولے، سندیپ سون کامبڑے، راجو ےننم، کشور بھورے، مہیندر پمپڑے، رمےش گوڑبولے سمےکت سےنکڑوں کانگرےسی ورکرس موجود تھے۔