رام مندر کے لئے مسلم کنبہ وقف کرے گا عہد عتیق کا سکے

اعظم گڑھ: نئے مکان کی تعمیر کے لئے بنیاد کی کھدائی کے دوران عہد عتیق کے ملنے والے دو سکوں کو مسلم کنبہ رام مندر کے لئے وقف کرنا چاہتا ہے۔سکوں کی قیمت لاکھوں میں بتائی جاتی ہے۔

ضلع اعظم گڑھ کے محمد اسلام کو اپنے مکان کی بنیاد کی کھدائی کے دوران عہد عتیق کے دو ایسے سکے ملے ہیں جس پر رام۔لکشمن کی تصویریں آویزاں ہیں۔اسلام اس سکے کو رام مندر کی تعمیر کے لئے وقف کرنا چاہتے ہیں ۔اس کے لئے وہ جلد ہی اجودھیا جاکر مہنت نرتیہ گوپال داس سے ملاقات کر کے سکے ان کے حوالے کریں گے۔

اسلام مہنت سے درخواست کریں گے کہ وہ سکہ فروخت کر کے اس سے دو رقم موصول ہو اس سے وہ رام مندر کی تعمیر میں استعمال کریں ۔ اعظم گڑھ کے نظام آباد کے رہنے والے اسلام کے مطابق’’میں نے تین دہائی قبل اپنا آبائی گاؤں چھوڑ دیا تھا۔اور تلاش روزگار میں اعظم گڑھ کے سیتا رام علاقے میں سکونت اختیار کرلی تھی۔

اسلام نے بتایا کہ گذشتہ سال انہوں نے اپنے آبائی گھر کو دوبارہ بنانے کے لئے اس کی کھدائی شروع کی۔ بنیاد کی کھدائی کی دوران ہمیں 30 نومبر 2019 کو’اشٹھ دھات‘ کے دو سکےملے تھے۔سکوں کے ایک جانب رام اور لکشمن کی تصویریں ہیں اور دوسری جانب ’رام دربا‘ کی تصویر ہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading