ناندیڑ:5فروری ۔(ورق تازہ نیوز)راحت کریڈٹ کوآپریٹو سوسائٹی ضلع ناندیڑ کا آغاز معاشرے کو سود سے پاک کرنے اور اسلامی نظام معیشت کو متعارف کرنے کی غرض سے جماعت اسلامی ہند، ناندیڑ کی کوششوں سے ہوا۔الحمد للہ !اول روز سے ہی سوسائٹی اپنے مقاصد کے حصول کے لئے کوشاں ہے۔سوسائٹی ہر سال سالانہ اجلاس منعقد کرکے سوسائٹی کے ممبران کے سامنے سوسائٹی کی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کرتی ہے۔
سوسائٹی کا چوتھا سالانہ اجلاس مورخہ 7 فروری 2021 بروز اتوار صبح ساڑھے دس بجے، بمقام خان فنکشن ہال ہلال نگر ٹائر بورڈ دیگلور ناکہ میں منعقد ہوگا۔ان شاءاللہ تعالی۔ اس اجلاس کی صدارت سوسائٹی کے چیرمین ڈاکٹر محمد عبدالبصیر صاحب کرینگے ۔مہمان خصوصی کے طور پرمولانا توفیق اسلم خان صاحب، رکن مرکزی مجلس شوری، جماعت اسلامی ہند ، مولانا محمد سرور قاسمی صاحب صدر ،صفاءبیت المال ناندیڑجناب ریاض الحسن عامر صاحب ،امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ناندیڑ شریک رہیںگے۔اس طرح کی اطلاع محمد اکرام الدین چیف ایگزیکیٹیو آفسر(CEO)راحت کریڈٹ کوآپریٹو سوسائٹی ضلع ناندیڑنے دی ہے ۔