نئی دہلی: راجدھانی دہلی میں کورونا انفیکشن کے تیزی سے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی مدت میں 3 مئی تک اضافہ کردیا گیا ہے۔ دلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے آج ایک مزید ایک ہفتے لاک ڈاؤن بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دلی میں میں کورونا قہر جاری ہے اس لئے لاک ڈاؤن کو آئندہ پیر کی صبح 5 بجے تک کے لئے بڑھایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لئے لاک ڈاؤن آخری ہتھیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ہم نے دیکھا کہ پازیٹیو ریٹ تقریباً 36-37 فیصد تک پہنچ گیا۔ دلی میں انفیکشن کی اتنی شرح آج تک نہیں دیکھی گئی۔ گزشتہ ایک دو دن سے انفیکشن کی شرح کم ہوئی ہے اور آج 30 فیصد کے نیچے آئی ہے۔